چینی وزیراعظم نےکہا ہےکہ تائیوان کا مسئلہ چین اور امریکا کے تعلقات میں ایک سرخ لکیر ہے، جسے عبورنہیں کیا جاسکتا۔
بیجنگ میں چینی وزیراعظم سے امریکی سینیٹر اسٹیو ڈینس نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی۔
امریکی وفد سےگفتگو میں چینی وزیراعظم نےکہا کہ تائیوان کا معاملہ چین کے بنیادی مفادات کا معاملہ ہے، تائیوان کا مسئلہ چین اور امریکا تعلقات میں ایک سرخ لکیر ہے، اسے عبور نہیں کیا جاسکتا۔
چینی وزیراعظم نےکہا کہ چین، امریکا کے ساتھ تمام شعبوں میں تبادلے اور تعاون کو مضبوط بنانے اور مزید عملی تعاون کو وسعت دینے کے لیے تیار ہے۔
امریکی سینیٹر نے ملاقات میں چین اور امریکا کی دو بڑی معیشتوں کے درمیان استحکام اور پرامن تعاون پر زور دیا۔


























Leave a Reply