وفاقی وزیراطلاعات عطا تارڑ نےکہا کہ معرکہ حق میں کوئی اپوزیشن کوئی حکومت نہیں ، پوری قوم ایک پیج پر متحدکھڑی تھی۔
معرکہ حق کا ایک سال مکمل ہونے پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے عطا تارڑ نےکہا موجودہ دور میں جنگ کے تقاضے بدل گئے ہیں، معرکہ حق سے ہمارا سرفخر سے بلند ہوا ہے،پاکستان اب بدلاہوا پاکستان ہے، پاکستان امن کی علامت سمجھاجاتاہے۔
انہوں نے کہا بھارت نے اپنے اندرونی معاملات سے توجہ ہٹانے کی ناکام کوشش کی، جامع حکمت عملی اورمکمل ہم آہنگی کے ساتھ ہرسطح پردشمن کوبھرپورجواب دیا۔
وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑ نےکہا رافیل کے ساتھ بھارت کا غرور بھی خاک میں گرگیا، بھارت سمجھتا تھاکہ وہ ساؤتھ ایشیا کا تھانے دار ہے، بھارتی گھمنڈ خاک میں مل گیا۔
وفاقی وزیر مصدق ملک کا کہنا تھا کہ اگر بھارت ہماری سویلائزیشن پر حملہ کرے گا تو یہ اعلان جنگ ہے، رافیل کی کمی کا رونا رونے والوں کے رافیل بھی چڑیوں کی طرح گرتے نظر آئے، ہمارے جوان ان کے گھر میں گھس کر ان کی بیٹریاں تباہ کرکے واپس آئے۔


























Leave a Reply