Skip to content
  • Friday, 1 May 2026
  • 7:26 AM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • ٹیکساس میں H-1B ویزا پروگرام میں مبینہ فراڈکا انکشاف، اٹارنی جنرل کی کمپنیوں کیخلاف کارروائیاں

حالیہ پوسٹس

  • اسرائیل کا گلوبل صمود فلوٹیلا کےگرفتار ارکان کو یونان بھیجنےکا فیصلہ
  • ٹیکساس میں H-1B ویزا پروگرام میں مبینہ فراڈکا انکشاف، اٹارنی جنرل کی کمپنیوں کیخلاف کارروائیاں
  • کمبوڈیا میں گرفتار 54 پاکستانی آن لائن فراڈ میں ملوث تھے، حکام وزارت خارجہ
  • 8 کروڑ لیٹر ڈیزل کیساتھ پاکستانی جہاز آبنائے ہرمز پار کر گیا
  • امریکی صدر کا جنگ بندی کے خاتمے اور ایران پر دوبارہ حملے شروع کرنے کا اشارہ
دنیا

ٹیکساس میں H-1B ویزا پروگرام میں مبینہ فراڈکا انکشاف، اٹارنی جنرل کی کمپنیوں کیخلاف کارروائیاں

DAILY MITHAN May 1, 2026 0


ٹیکساس میں H-1B ویزا پروگرام میں مبینہ فراڈکا انکشاف، اٹارنی جنرل کی کمپنیوں کیخلاف کارروائیاں

فوٹو: فائل

ٹیکساس کے اٹارنی جنرل کین پیکسٹن نے نارتھ ٹیکساس کی تقریباً 30 کمپنیوں کیخلاف بڑے پیمانے پر قانونی کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے H-1B ویزا پروگرام میں مبینہ فراڈ کی تحقیقات کا آغاز کردیا،  تحقیقات  سے ٹیکساس ٹیک انڈسٹری اور امیگریشن سسٹم پر نئی بحث چھڑ گئی۔

اٹارنی جنرل کے دفتر سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ان کمپنیوں کو سول تحقیقاتی مطالبات یعنی Civil Investigative Demands (CIDs) جاری کیے گئے ہیں اسکے ذریعے ان کمپنیوں سے ملازمین کی تفصیلات، مالی ریکارڈ، فراہم کی جانے والی مصنوعات یا خدمات کی نوعیت اور کاروباری سرگرمیوں سے متعلق تمام خط وکتابت اور دستاویزات طلب کی گئی ہیں۔

حکام کے مطابق یہ تحقیقات اس شبہ کے تحت کی جا رہی ہیں کہ بعض کمپنیوں نے H-1B پروگرام کو غلط طریقے سے استعمال کرتے ہوئے غیر ملکی کارکنوں کو اسپانسر کیا اور قانون کی منشا کے برعکس اس پروگرام کا استحصال کرتے ہوئے انکو اپنے مقاصد کیلئے استعمال کیا۔

تحقیقات کے دائرے میں آنے والی کمپنیوں میں ٹیک پرو آئی ٹی ایل ایل سی (Tekpro IT LLC)، فیم پی بی ایکس ایل ایل سی (Fame PBX LLC)، فرسٹ رینکنگ ٹیکنالوجیز ایل ایل سی (1st Ranking Technologies LLC)، کوبٹز ٹیک سسٹمز ایل ایل سی (Qubitz Tech Systems LLC)، بلومنگ کلاؤڈز ایل ایل سی (Blooming Clouds LLC)، ویرات سلوشنز انکارپوریٹڈ (Virat Solutions, Inc.)، اوک ٹیکنالوجیز انکارپوریٹڈ (Oak Technologies Inc.)، ٹیک پاتھ انکارپوریٹڈ (Techpath Inc.)، اور ٹیک کوئنسی ایل ایل سی (Techquency LLC) شامل ہیں۔

ابتدائی رپورٹس میں یہ الزام بھی سامنے آیا ہے کہ ان میں سے کچھ اداروں نے نام نہاد گھوسٹ آفسز یعنی خیالی دفاتر قائم کیے جہاں بظاہر کاروباری سرگرمیوں کا تاثر دیا گیا مگر حقیقت میں اس جگہ کوئی دفتر نہیں بلکہ یہ فرضی دفاتر کے ایڈریسیز صرف ویزا اسپانسرشپ کے لیے استعمال کیےگئے۔

اٹارنی جنرل کین پیکسٹن نے اپنے سرکاری بیان میں کہا ہے کہ ‘میں H-1B پروگرام کو بد نیت عناصر کے ہاتھوں ایک لوپ ہول بننے نہیں دوں گا جوکہ اسے غیر ملکی شہریوں کے ٹیکساس میں داخلے کا ذریعہ بنانا چاہتے ہیں’۔

انہوں نے مزید کہا کہ ‘میرا دفتر H-1B پروگرام میں فراڈ کو بے نقاب کرنے اور اس کا خاتمہ کرنے کے لیے کام جاری رکھے گا۔’ پیکسٹن نے اس عزم کا بھی اظہار کیا  کہ ان کا دفتر اس بات کو یقینی بنائے گا کہ یہ پروگرام امریکی شہریوں کے مفادات کو ترجیح دے۔

تحقیقات کے دوران اٹارنی جنرل نے ان کمپنیوں سے یہ بھی مطالبہ کیا کہ وہ اپنے تمام ملازمین کی شناخت ظاہر کریں، فراہم کی جانے والی مخصوص خدمات یا مصنوعات کی تفصیلات بھی پیش کریں اور مکمل مالی گوشوارے جمع کرائیں اور کاروباری سرگرمیوں سے متعلق اندرونی اور بیرونی مواصلات کا ریکارڈ مہیا کریں۔

انہوں نے یہ مطالبات اس بات کا تعین کرنے کے لیے کیے ہیں کہ آیا یہ کمپنیاں واقعی فعال کاروباری ادارے ہیں یا یہ صرف محض کاغذی وجود رکھتی ہیں۔

یہ کارروائی دراصل اس وسیع تر تحقیقات کا حصہ ہے جو اٹارنی جنرل کے دفتر نے H-1B ویزا کے مبینہ غلط استعمال کے خلاف شروع کر رکھی ہے، اس ضمن میں حکام کا کہنا ہے کہ اس سے قبل بھی ٹیکساس کی متعدد کمپنیوں کو اسی نوعیت کی تحقیقات کا سامنا کرنا پڑا ہے جس میں پاکستانی نژاد امریکی بھی گرفتار کیےگئے تھے اور موجودہ کارروائی اسی سلسلے کی ایک تازہ کڑی ہے۔

اٹارنی جنرل کا دفتر اس پروگرام میں شامل اداروں کی قانونی پاسداری کا جائزہ لینے میں سرگرم ہے تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ یہ پروگرام امریکیوں کے مفادات کے مطابق چل رہا ہے۔

قانونی ماہرین کے مطابق H-1B پروگرام، جو غیر ملکی ہنر مند افراد کو امریکا میں کام کرنے کی اجازت دیتا ہے اسوقت ایک حساس موضوع بن چکا ہے جہاں ایک طرف کاروباری ادارے اس پر انحصار کرتے ہیں تو دوسری طرف اس کے غلط استعمال کے خدشات بھی مسلسل زیر بحث ہیں، خاص طور پر ڈیلس ٹیکساس جوکہ آئی ٹی حب ہے اور ٹیک انڈسٹری میں اس پروگرام کا استعمال متنازعہ موضوع رہا ہے جہاں ایک طبقہ اسے ٹیلنٹ کی فراہمی کا ناگزیر ذریعہ قرار دیتا ہے جبکہ دوسرا طبقہ اسے مقامی روزگار پر اثر انداز ہونے والا قرار دے رہا ہے۔

ابتدائی پبلک ریکارڈ اور  میڈیا رپورٹس کے مطابق تحقیقات میں شامل کئی کمپنیوں کا تعلق DFW یعنی ڈیلس فورٹ ورتھ کے علاقے، خصوصاً فریسکو (Frisco)، ارونگ (Irving) اور ڈیلس ایریا سے بتایا جا رہا ہے تاہم اٹارنی جنرل کے دفتر نے ابھی تک ان کمپنیوں کے مالکان یا beneficial owners یعنی اصل فائدہ اٹھانے والوں کے نام باضابطہ طور پر جاری نہیں کیے، ذرائع کے مطابق ان ناموں کا اجراء تحقیقات کے اگلے مراحل میں ممکن ہے جب CIDs کے جوابات کا جائزہ مکمل ہو جائے گا۔

تحقیقات میں شامل کئی کمپنیاں ایک جیسے IT اسٹافنگ ماڈل پر کام کر رہی ہیں، جہاں H-1B ویزا پروگرام کے تحت کارکنوں کو اسپانسر کیا جاتا ہے مگر ان کی حقیقی آپریشنل سرگرمیوں اور ownership structure یعنی ملکیتی ڈھانچے کے بارے میں واضح معلومات سامنے نہیں ہیں جس سے ‘گھوسٹ آفس’ نیٹ ورکس کا شبہ مزید مضبوط ہوتا ہے۔

تاحال یہ الزامات ابتدائی مرحلے میں ہیں اور کسی کمپنی کو ابتک قصور وار قرار نہیں دیا گیا تاہم اس تحقیقات نے نہ صرف امیگریشن پالیسی بلکہ ٹیک انڈسٹری میں شفافیت کے سوال کو بھی ایک بار پھر نمایاں کر دیا ہے، اٹارنی جنرل کا دفتر تصدیق کر چکا ہے کہ تحقیقات کا دائرہ مزید کمپنیوں تک پھیلایا جا سکتا ہے اور ان اداروں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی جو  اسطرح کے فراڈ میں ملوث پائے گئے۔

جنوبی ایشیائی کمیونٹی جس میں پاکستانی، ہندوستانی اور دیگر تارکینِ وطن شامل ہیں اس تحقیقات کو خصوصی توجہ سے دیکھ رہی ہے کیونکہ DFW کے ٹیک سیکٹر میں اس کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے بے شمار افراد H-1B ویزا پر کام کر رہے ہیں ان میں سے بہت سے قانونی طور پر اپنی محنت اور قابلیت کی بنیاد پر اسپانسر شدہ ہیں اور صنعت کے فعال حصہ دار ہیں تاہم چند بد نیت عناصر کے اسطرح کے اقدامات پوری کمیونٹی کی ساکھ پر منفی اثر ڈال سکتے ہیں اور یہی وہ پہلو ہے جس پر کمیونٹی کے ذمہ دار افراد گہری تشویش کا اظہار کر رہے ہیں۔

یہ تحقیقات آنے والے مہینوں میں مزید اہم انکشافات کا باعث بن سکتی ہیں اور اس سے یہ بھی واضح ہو سکتا ہےکہ آیا یہ صرف چند کمپنیوں کا انفرادی معاملہ ہے یا ٹیکساس کے ٹیک سیکٹر میں ایک منظم نیٹ ورک کا حصہ ہے۔



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
دنیا
اسرائیل کا گلوبل صمود فلوٹیلا کےگرفتار ارکان کو یونان بھیجنےکا فیصلہ
DAILY MITHAN May 1, 2026
دنیا
برطانیہ کے بادشاہ سے کہوں گا وہ کوہ نور ہیرا واپس کردیں: ظہران ممدانی
DAILY MITHAN Apr 30, 2026
دنیا
بوائے فرینڈ کو پیسے دینے سے منع کرنے پر لڑکی نے لڑکے کیساتھ مل کر ماں کو قتل کردیا
DAILY MITHAN Apr 30, 2026
دنیا
مذہبی گروپ کیخلاف جنسی الزامات کی تحقیقات، کئی افراد گرفتار
DAILY MITHAN Apr 30, 2026
دنیا
دبئی میں جائیداد خریدنے پر 2 سالہ رہائشی ویزا ملے گا
DAILY MITHAN Apr 30, 2026
دنیا
اسرائیلی بحریہ نے غزہ کیلئے امداد لے جانے والے صمود فلوٹیلا کو روک لیا
DAILY MITHAN Apr 30, 2026
دنیا
امریکاکا ایران کے خلاف پہلی بار ہائپرسونک میزائل تعینات کرنے پر غور، امریکی میڈیا
DAILY MITHAN Apr 30, 2026
دنیا
روسی صدرکی 9 مئی کے دن یوکرین کیساتھ جنگ بندی کی پیشکش
DAILY MITHAN Apr 30, 2026
دنیا
امریکی خاتون اول کی ٹرمپ سے ہاتھ چھڑانےکی ویڈیو وائرل ہوگئی
DAILY MITHAN Apr 29, 2026
دنیا
یو اے ای میں 2 پاکستانیوں سمیت بین الاقوامی منشیات اسمگلنگ نیٹ ورک کے 13 افراد گرفتار
DAILY MITHAN Apr 29, 2026
دنیا
ایران جنگ کے بعد پہلی بار امریکی وزیر جنگ اور جنرل ڈین کین کانگریس کی کمیٹی کے سامنے پیش
DAILY MITHAN Apr 29, 2026
دنیا
امریکا میں 250ویں یومِ آزادی پر خصوصی پاسپورٹس متعارف، ٹرمپ کی تصویر بھی شامل
DAILY MITHAN Apr 29, 2026
دنیا
مالی میں کشیدگی جاری، طوارق باغیوں کا مالی سے روسی افواج کے مکمل انخلا کا مطالبہ
DAILY MITHAN Apr 29, 2026
دنیا
ایران کا امریکا کی جانب سے جہازوں کو قبضے میں لینے پر اقوام متحدہ سے شدید احتجاج
DAILY MITHAN Apr 29, 2026
دنیا
برطانیہ کے شاہ چارلس متفق ہیں کہ ایران جوہری بم نہیں رکھ سکتا، ٹرمپ کا دعویٰ
DAILY MITHAN Apr 29, 2026
دنیا
واٹس ایپ پرائیوٹ چیٹ بھی سائبر قانون سے مستثنیٰ نہیں، یو اے ای میں شہریوں کو سخت وارننگ جاری
DAILY MITHAN Apr 29, 2026
دنیا
امریکا نے ایران کے 35 اداروں اور شخصیات پر پابندیاں عائد کر دیں
DAILY MITHAN Apr 29, 2026
دنیا
جو اتحاد نائن الیون کے بعد نظر آیا اس کی آج یوکرین کے دفاع کیلئے ضرورت ہے، شاہ چارلس
DAILY MITHAN Apr 29, 2026
دنیا
پینٹاگون شاید ٹرمپ کو ایران جنگ کی مکمل تصویر نہیں بتا رہا، امریکی جریدہ
DAILY MITHAN Apr 29, 2026
دنیا
اسرائیلی وزیراعظم کیخلاف کرپشن کے مقدمات کی سماعت سکیورٹی وجوہات کی بنا پر ملتوی
DAILY MITHAN Apr 28, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
سکیورٹی فورسز نے پاک افغان سرحد پر دراندازی کی 2کوششیں ناکام بنادیں،13خوارج کو بھی ہلاک کردیا
DAILY MITHAN Apr 30, 2026
پاکستان
خیبر پختونخوا میں زکوٰۃ فنڈ حاضر سروس اور ریٹائرڈ سرکاری ملازمین میں تقسیم ہونے کا انکشاف
DAILY MITHAN Apr 30, 2026
پاکستان
عوام کیلئے سہولت، نارمل پاسپورٹ اب 21 دن کی بجائے 14 دن میں جاری ہوگا
DAILY MITHAN Apr 30, 2026
پاکستان
صومالی قزاقوں کے ہاتھوں پاکستانیوں کے اغوا کے بعد صومالیہ کی حکومت کی پاکستان کو تعاون کی یقین دہانی
DAILY MITHAN Apr 30, 2026