سینئر صحافی شاہ زیب خانزادہ نے کہا ہے کہ امریکا اور ایران میں ایسے ویری ایبل فیکٹرز ہیں جو جنگ کا خاتمہ نہیں چاہتے۔
پروگرام میں تجزیہ پیش کرتے ہوئے شاہ زیب خانزادہ نے کہا کہ امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات میں ابھی تک جتنے بھی پروپوزل اور کاؤنٹر پروپوزل آئے ہیں اُن پر ایران کی طرف سے جو رسپانس آنا چاہیے وہ تاخیر کا شکار ہو رہا ہے، ایرانی رسپانس کا دورانیہ اب دنوں تک چلا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس لیے جس رفتارسے بات چیت کے حوالےسے پیشرفت ہونی چاہیے تھی، وہ نہیں ہورہی ہے، دونوں اطراف میں ایسے ویری ایبل فیکٹرز ہیں جو جنگ کا خاتمہ نہیں چاہتے۔
سینئر صحافی کا کہنا تھا کہ وہ اس مذاکرات کے عمل میں تاخیر کا فائدہ اُٹھاتے ہوئے اس عمل کو ڈی ریل کرسکتے ہیں۔

























Leave a Reply