Preloader

لگژری گاڑی کا ماڈل اور تیار کردہ ملک کے نام تبدیل کر کر فروخت کرنے مہنگا پڑ گیا۔

دبئی میں اپنے آبائی ملک اور ماڈل سال میں ہیرا پھیری کے بعد ایک شخص نے 765,000 درہم مالیت کی لگژری گاڑی بیچ دی۔

دبئی سول کورٹ نے لگژری گاڑی کے مالک کو حکم دیا کہ وہ اس کے خریدار کو 765,000 درہم واپس کرے اور اسے 30,000 درہم ہرجانہ ادا کرے۔

خریدار کو پتہ چلا کہ گاڑی کے مالک نے اس کے ڈیٹا اور تکنیکی تفصیلات میں ہیرا پھیری کی ہے، خاص طور پر اس کے اصل ملک اور ماڈل سال میں تبدیلی کی گئی۔

عدالت نے فروخت کا معاہدہ بھی منسوخ کر دیا۔

کیس کی تفصیلات اس وقت کی ہیں جب ایک شخص نے 765,000 درہم میں ایک لگژری گاڑی خریدی تھی،  ڈیل مکمل کرنے اور مجاز حکام سے گاڑی کا معائنہ کرنے کے بعد معلوم ہوا کہ تیاری کا ملک اور ماڈل سال مختلف ہیں، اس لیے اس نے عدالت کا سہارا لیا اور ایک ماہر کی تقرری کی درخواست کی۔

ماہر کی رپورٹ نے گاڑی کی تکنیکی شناخت میں بنیادی فرق کا انکشاف کیا، کیونکہ معائنہ کے نتائج نے ماڈل سال میں معاہدے کے مقابلے میں فرق واضح ہوا۔

 اس کے علاوہ رجسٹریشن ڈیٹا اور مینوفیکچرنگ کے ملک سے متعلق تفصیلات میں فرق کا بھی انکشاف ہوا،

الیکٹرانک معائنہ نے یہ بھی ظاہر کیا کہ گاڑی تکنیکی طور پر اس سے زیادہ پرانی ہے جو بیان کی گئی تھی، جبکہ الیکٹرانک سسٹم نے ایک مختلف ماڈل کا سال دکھایا۔

عدالت نے فروخت کا معاہدہ منسوخ کر دیا اور اپیل کنندہ کو 765,000 درہم واپس کرنے اور 30,000 درہم ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیا ساتھ ہی اٹارنی فیس کے علاوہ اخراجات کی مد میں 1,000 ادا کرنے کا حکم دیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *