Preloader

(28 اگست 2026): بلوچستان کے شہر ڈیرہ مراد جمالی میں گیس لیکیج کے باعث گھر میں دھماکے سے ماں اور تین بچے جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق دھماکے سے بچوں کے والد سمیت تین افراد شدید زخمی ہوگئے، شاہد ابڑو کے گھر کے ایک کمرے میں گیس لیکیج کے باعث گیس بھر گئی جس کے بعد اچانک زور دار دھماکا ہوا۔

ریسکیو حکام نے بتایا کہ دھماکے کے نتیجے میں کمرے کی چھت گر گئی، حادثے کے بعد زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم شاہد ابڑو کی اہلیہ، بیٹی اور دو بیٹے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *