Preloader

قومی ٹیسٹ ٹیم کے بولنگ کوچ عمر گل کا کہنا ہے کہ بابر اعظم لارڈز کے لیے فٹ ہیں انہوں نے نیٹس میں اچھی بیٹنگ کی ہے۔

لندن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بولنگ کوچ عمر گل نے کہا کہ تمام کھلاڑی سیریز میں واپسی کے لیے پُرعزم ہیں، انگلش کنڈیشن میں بلے بازوں سے زیادہ ذمہ داری گیند بازوں کی ہوتی ہے کیونکہ جب تک بیس آؤٹ نہیں کریں گے ٹیسٹ میچ نہیں جیتیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ٹیسٹ جیتنے کے لیے 20 آؤٹ کرنا ضروری ہے۔

ہمارے تھریڈ اکاؤنٹ کو فالو کریں: ARY News (@arynewstv) • Threads

علاوہ ازیں قومی ٹیم نے لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں بھرپور پریکٹس کی ہے، واضح رہے کہ انگلینڈ نے پاکستان کو پہلے ٹیسٹ میں شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کرلی ہے۔

دوسرے ٹیسٹ میں قومی ٹیم میں تبدیلیوں کا امکان ہے، محمد رضوان کی جگہ غازی غوری پلیئنگ الیون میں شامل ہوسکتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *