Skip to content
  • Thursday, 12 March 2026
  • 9:13 PM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • امریکا نے پشاور میں اپنے قونصل خانے کو مستقل طور پر بند کرنے کا فیصلہ کر لیا

حالیہ پوسٹس

  • صدر مملکت آصف زرداری نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری دے دی
  • آئی پی ایل ٹیم کی مالکن نے ابرار احمد کو کروڑوں روپے میں خرید لیا
  • سرکاری افسران کے فیول میں 50 فیصد کمی، حکومت سندھ کا کفایت شعاری اقدامات مزید سخت کرنے کا فیصلہ
  • پاکستان کا افغانستان سے متعلق اپنی موجودہ پالیسی برقرار رکھنے کا اعلان
  • ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے جنگ بندی کیلئے 3 اہم شرائط رکھ دیں
تازہ ترین

امریکا نے پشاور میں اپنے قونصل خانے کو مستقل طور پر بند کرنے کا فیصلہ کر لیا

DAILY MITHAN Mar 12, 2026 0


امریکا نے پشاور میں اپنے قونصل خانے کو مستقل طور پر بند کرنے کا فیصلہ کر لیا

فوٹو: فائل

واشنگٹن: امریکی محکمہ خارجہ نے  پشاور میں قائم اپنے قونصل خانے کو مستقل طور پر بند کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

 امریکی خبررساں ایجنسی کے مطابق پشاور میں قائم امریکی قونصل خانے کو افغانستان کی سرحد کے قریب امریکا کا اہم سفارتی مشن سمجھا جاتا تھا۔

خبررساں ایجنسی کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ نے اس فیصلے سے متعلق کانگریس کو رواں ہفتے آگاہ کر دیا ہے۔ محکمہ خارجہ کے مطابق قونصل خانے کی بندش سے سالانہ 75 لاکھ ڈالر کی بچت ہوگی اور اس سے پاکستان میں امریکی قومی مفادات کے فروغ پر منفی اثر نہیں پڑے گا۔

خبررساں ایجنسی کے مطابق پشاور قونصل خانہ 2001 میں افغانستان پر امریکی حملے سے پہلے، اس کے دوران اور بعد میں آپریشنز اور لاجسٹکس کا اہم مرکز رہا تھا۔

رپورٹ کے مطابق اس فیصلے پر ایک سال سے زائد عرصے سے غور کیا جا رہا تھا اور یہ اقدام ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے وفاقی اداروں کے حجم میں کمی کے منصوبے کا حصہ ہے۔ حکام کے مطابق اس فیصلے کا ایران جنگ سے کوئی تعلق نہیں۔

محکمہ خارجہ کی تنظیم نو کے تحت گزشتہ سال ہزاروں سفارتی اہلکاروں کو برطرف کیا گیا تھا جبکہ یو ایس ایجنسی فار انٹرنیشنل ڈیولپمنٹ (USAID) کے عملے کو بھی تقریباً مکمل طور پر فارغ کر دیا گیا تھا۔ تاہم پشاور قونصل خانہ محکمہ خارجہ کی اس تنظیم نو کے نتیجے میں مکمل طور پر بند ہونے والا پہلا بیرون ملک سفارتی مشن ہوگا۔

اطلاعات کے مطابق پشاور قونصل خانے میں 18 امریکی سفارتکار اور دیگر سرکاری اہلکار جبکہ 89 مقامی ملازمین کام کرتے ہیں۔ 

پشاور میں امریکی قونصل خانے کو  بند کرنے پر تقریباً 30 لاکھ ڈالر خرچ ہوں گے۔ اس رقم کا بڑا حصہ عارضی دفاتر کے طور پر استعمال ہونے والے بکتر بند ٹریلرز کی منتقلی پر خرچ کیا جائے گا جبکہ باقی رقم گاڑیوں، الیکٹرانک و ٹیلی کمیونیکیشن آلات اور دفتری سامان کو اسلام آباد میں امریکی سفارت خانے اور کراچی و لاہور کے قونصل خانوں منتقل کرنے پر لگائی جائے گی۔

محکمہ خارجہ کے مطابق امریکی شہریوں اور دیگر افراد کے قونصلر معاملات اب اسلام آباد میں امریکی سفارت خانہ دیکھے گا۔



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
تازہ ترین
صدر مملکت آصف زرداری نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری دے دی
DAILY MITHAN Mar 12, 2026
Headline تازہ ترین
آئی پی ایل ٹیم کی مالکن نے ابرار احمد کو کروڑوں روپے میں خرید لیا
DAILY MITHAN Mar 12, 2026
Headline تازہ ترین
سرکاری افسران کے فیول میں 50 فیصد کمی، حکومت سندھ کا کفایت شعاری اقدامات مزید سخت کرنے کا فیصلہ
DAILY MITHAN Mar 12, 2026
Headline تازہ ترین
پاکستان کا افغانستان سے متعلق اپنی موجودہ پالیسی برقرار رکھنے کا اعلان
DAILY MITHAN Mar 12, 2026
تازہ ترین
ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے جنگ بندی کیلئے 3 اہم شرائط رکھ دیں
DAILY MITHAN Mar 12, 2026
تازہ ترین
نومنتخب ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کا اپنے پہلے پیغام میں شہداء کے خون کا بدلہ لینےکا اعلان
DAILY MITHAN Mar 12, 2026
Headline تازہ ترین
سندھ حکومت کا کل صوبے میں عام تعطیل کا اعلان
DAILY MITHAN Mar 12, 2026
Headline تازہ ترین
ملائیشیا سے تعلق رکھنے والا شخص جس کے منہ میں 42 دانت ہیں
DAILY MITHAN Mar 12, 2026
Headline تازہ ترین
ٹھنڈا یا گرم، صحت کے لیے کونسا پانی زیادہ بہتر ہوتا ہے؟
DAILY MITHAN Mar 12, 2026
Headline تازہ ترین
اب والدین 13 سال سے کم عمر بچوں کے واٹس ایپ اکاؤنٹس کو کنٹرول کرسکیں گے
DAILY MITHAN Mar 12, 2026
Headline تازہ ترین
اب ڈگری اور ٹرانسکرپٹ کی تصدیق چند سیکنڈ میں ہوسکے گی
DAILY MITHAN Mar 12, 2026
Headline تازہ ترین
اہم سیاسی افراد اور اعلیٰ عہدیدران کے اہلخانہ، قریبی رفقا کاروبار نہیں کرسکتے: ریگولیشنز تیار
DAILY MITHAN Mar 12, 2026
تازہ ترین
عمران خان کو نجی اسپتال منتقل کرنے کی درخواست مسترد، میڈیکل بورڈ بنانےکا حکم
DAILY MITHAN Mar 12, 2026
تازہ ترین
وفاق نے گورنر سندھ کی تبدیلی پر اعتماد میں نہیں لیا: ایم کیو ایم
DAILY MITHAN Mar 12, 2026
Headline تازہ ترین
وہ اسمارٹ فون جسے ایک ماہ تک چارج کرنے کی ضرورت نہیں
DAILY MITHAN Mar 12, 2026
تازہ ترین
جمعہ کو اوسط نرخوں کی بنیاد پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین ہوگا: وزیر پیٹرولیم
DAILY MITHAN Mar 12, 2026
Headline تازہ ترین
کامسیٹس یونیورسٹی کا اہم سنگ میل، ڈگری اور ٹرانسکرپٹ کی چند سیکنڈ میں تصدیق ممکن
DAILY MITHAN Mar 12, 2026
Headline تازہ ترین
پی ٹی آئی کے ایم پی اے کلیم اللہ خان لاہور سے گرفتار
DAILY MITHAN Mar 12, 2026
تازہ ترین
https://www.geonewsurdu.tv/latest/429763-
DAILY MITHAN Mar 12, 2026
Headline تازہ ترین
فضائی حدود سے متعلق علامہ ناصر عباس کا ویڈیو بیان AI سے تیار کیا گیا
DAILY MITHAN Mar 12, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
لاہور میں ڈھائی سال کا بچہ کھلے مین ہول میں گر کر جاں بحق
DAILY MITHAN Mar 11, 2026
پاکستان
پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی اجلاس میں تلخ کلامی، اندرونی کہانی سامنے آگئی
DAILY MITHAN Mar 11, 2026
پاکستان
سندھ کی تمام سرکاری ونجی جامعات میں 16 سے 31 مارچ تک آن لائن کلاسز کا حکم
DAILY MITHAN Mar 11, 2026
پاکستان
ہمارے پاس بحیرہ احمر اور فجیرہ کے سمندری راستے ہیں جس سے ایکسپورٹ متاثر ہونے سے بچا رہے ہیں: وزیرتجارت
DAILY MITHAN Mar 11, 2026