Skip to content
  • Sunday, 31 May 2026
  • 1:57 PM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • 4 سال کی عمر میں ریلوے اسٹیشن میں بچھڑ نے والا بچہ 24 سال بعد والد سے ملنے میں کامیاب

حالیہ پوسٹس

  • ایسی کینسر ویکسین تیار جو مریضوں کی رسولی کو مکمل طور پر ختم کر دیتی ہے
  • پیپلزپارٹی نےگورنرسندھ کو اس لیے ہٹایا کہ وہ انکے غیر قانونی کاموں میں رکاوٹ تھے: فاروق ستار
  • مغربی بنگال میں بے جے پی حکومت آنے کے بعد ٹی ایم سی رہنماؤں پر حملے، ممتا بینرجی کے بھتیجے پر تشدد
  • ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا کے 250 ویں یوم آزادی کا کانسرٹ اچانک منسوخ کردیا
  • بھارتی اداکار اجیت کمار کی والدہ 89 سال کی عمر میں انتقال کرگئیں
Headline تازہ ترین

4 سال کی عمر میں ریلوے اسٹیشن میں بچھڑ نے والا بچہ 24 سال بعد والد سے ملنے میں کامیاب

DAILY MITHAN Mar 8, 2026 0


4 سال کی عمر میں ریلوے اسٹیشن میں بچھڑ نے والا بچہ 24 سال بعد والد سے ملنے میں کامیاب

یہ واقعہ چین میں سامنے آیا / Xinhua فوٹو

ویسے تو سننے میں یہ کسی فلمی کہانی کی طرح ہے مگر بچپن میں اپنے خاندان سے بچھڑ جانے والا ایک شخص 2 دہائیوں سے زائد عرصے بعد اپنے خاندان سے ملنے میں کامیاب ہوگیا۔

28 سالہ زینگ یون پنگ 4 سال کی عمر میں والدین سے بچھڑ گیا تھا اور کینیڈا سے تعلق رکھنے والے جوڑے نے اسے گود لے لیا تھا۔

زینگ 2001 میں چین کے صوبے لیاؤننگ کے ایک ریلوے اسٹیشن میں خاندان سے اس وقت بچھڑ گیا، جب اس کے ایک انکل اسے چھوڑ کر آئسکریم لینے گیا تھا۔

اس وقت 4 سالہ زینگ ایک حکومتی فلاحی مرکز میں پہنچ گیا جہاں اسے شین ہوابی کا نام دیا گیا۔

2005 میں زینگ کو ایک کینیڈین جوڑے نے گود لے لیا اور اسے کینیڈا لے گئے۔

مگر کچھ عرصے بعد اسے گود لینے والے جوڑے کی طلاق ہوگئی اور کسی ایک نے بھی اس کا خیال رکھنے میں دلچپسی ظاہر نہیں کی۔

بعد ازاں زینگ کو ایک خاندان کے ساتھ رہنے کے لیے بھیجا گیا مگر وہاں اس کا زیادہ خیال نہیں رکھا گیا۔

جس وقت زینگ اپنے خاندان سے جدا ہوا، اس کے والد جیل میں تھے اور اس کی والدہ نے شوہر کو چھوڑ کر دوسری شادی کرلی۔

تعلیم مکمل کرنے کے بعد زینگ نے کمانا شروع کیا اور 2025 میں چین کے ایک ادارے بے بی ریٹرننگ ہوم سے رجوع کیا۔

یہ ادارہ زینگ کی طرح بچپن میں والدین سے بچھڑ جانے والے افراد کو خاندان سے ملانے کا کام کرتا ہے۔

اس ادارے نے زینگ کے خون کے نمونے لیے اور چین کے قومی ڈی این اے ڈیٹا بیس کو بھیجے اور کچھ دنوں بعد اس کے والدین کی شناخت ہوگئی۔

زینگ کے والد نے بتایا کہ ’24 سال بعد جب میں نے اس کی تصویر دیکھی تو میں جان گیا کہ یہ میرا بیٹا ہے، کیونکہ وہ بالکل میری طرح نظر آرہا تھا’۔

بیٹے سے ملاقات سے قبل والد نے زینگ کو 10 ہزار یوآن ٹرانسفر کیے۔

زینگ ابھی تک اپنی والدہ سے نہیں ملا کیونکہ وہ الگ صوبے میں مقیم ہے۔

زینگ اب کینیڈا کا شہری ہے اور ویزا مسائل کے بعث چند ہفتوں میں واپس لوٹ جائے گا۔



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
Headline تازہ ترین
ایسی کینسر ویکسین تیار جو مریضوں کی رسولی کو مکمل طور پر ختم کر دیتی ہے
DAILY MITHAN May 31, 2026
تازہ ترین
پیپلزپارٹی نےگورنرسندھ کو اس لیے ہٹایا کہ وہ انکے غیر قانونی کاموں میں رکاوٹ تھے: فاروق ستار
DAILY MITHAN May 31, 2026
Headline تازہ ترین
مغربی بنگال میں بے جے پی حکومت آنے کے بعد ٹی ایم سی رہنماؤں پر حملے، ممتا بینرجی کے بھتیجے پر تشدد
DAILY MITHAN May 31, 2026
تازہ ترین
قیمتوں میں کمی کے باوجود پیٹرول اور ڈیزل اب بھی مہنگے
DAILY MITHAN May 31, 2026
Headline تازہ ترین
ترکیہ میں امریکی ایوارڈ یافتہ ریپرکانئیے کا کنسرٹ، مداحوں کی ریکارڈ ساز شرکت
DAILY MITHAN May 31, 2026
تازہ ترین
وزیراعلیٰ کے پی ناراض ایم پی ایز کو منانے کیلئے متحرک، ارکان سے رابطے تیز کردیے
DAILY MITHAN May 31, 2026
Headline تازہ ترین
بریسٹ کینسر کے علاج میں بڑی پیشرفت، نیاجینیاتی ٹیسٹ کیموتھراپی سے نجات دلانے میں معاون
DAILY MITHAN May 31, 2026
Headline تازہ ترین
سندھ اور جنوبی بلوچستان میں آج شدید گر می کا امکان، پنجاب میں چند مقامات پر بارش متوقع
DAILY MITHAN May 31, 2026
تازہ ترین
آئندہ مالی سال کیلئے پبلک سیکٹر ڈيولپمنٹ کی مد میں 1126 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز
DAILY MITHAN May 31, 2026
Headline تازہ ترین
ٹرمپ انتظامیہ کے امیگرینٹس کو ملازمتوں، ہیلتھ کئیر سے دورکرنےکے منصوبے پر عمل شروع
DAILY MITHAN May 31, 2026
Headline تازہ ترین
تیز رفتار کار 2 گاڑیوں اور کئی موٹر سائیکلوں سے ٹکرا گئی، 4 افراد جاں بحق
DAILY MITHAN May 31, 2026
Headline تازہ ترین
پی ایس جی کی فتح پر پیرس میں جلاؤ گھیراؤ، مظاہرین اور پولیس میں جھڑپیں، 400 افراد گرفتار
DAILY MITHAN May 31, 2026
Headline تازہ ترین
سالانہ طویل چھٹیوں کے مقابلے ہر 2 ماہ بعد مختصر چھٹیاں لینا ذہنی صحت کیلئے زیادہ مفید: تحقیق
DAILY MITHAN May 31, 2026
Headline تازہ ترین
بھارتی عدالت کا اداکارہ جیکولین فرنینڈس سمیت دیگر پر فرد جرم عائد کرنےکا فیصلہ
DAILY MITHAN May 31, 2026
Headline تازہ ترین
حجاج کرام کی وطن واپسی کا عمل شروع ، پہلی حج پرواز 114 حجاج کو لیکر اسلام آباد پہنچ گئی
DAILY MITHAN May 31, 2026
تازہ ترین
ایران جنگ کی وجہ سے ایندھن کی بڑھتی قیمتیں، امریکی شہریوں کو 59 ارب ڈالر اضافی اداکرنے پڑگئے
DAILY MITHAN May 30, 2026
تازہ ترین
آج کا معاملہ سکیورٹی کی وجہ سے ہوا، اسد قیصرکو روکنا ہوتا تو اور بھی بہت طریقے تھے: طلال چوہدری
DAILY MITHAN May 30, 2026
Headline تازہ ترین
میانوالی میں شر پسندوں کا ایک بار پھر گرین بس پر پتھراؤ، شیشہ ٹوٹ گیا
DAILY MITHAN May 30, 2026
Headline تازہ ترین
پاکستان امریکا کا مخلص دوست ہے، ایران کے ساتھ جو بھی ڈیل ہوگی اچھی ہوگی: امریکی وزیر جنگ
DAILY MITHAN May 30, 2026
تازہ ترین
سہیل آفریدی کاشفاف الیکشن کا انعقاد یقینی بنانےکیلئے چیف جسٹس سپریم اپیلیٹ کورٹ گلگت بلتستان کو خط
DAILY MITHAN May 30, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
مظفرآباد میں عوامی ایکشن کمیٹی اور وفاقی حکومتی کمیٹی میں مذاکرات جاری
DAILY MITHAN May 30, 2026
پاکستان
پاکستانی حاجیوں کی وطن واپسی، پروازوں کا آغاز 31 مئی سے ہوگا
DAILY MITHAN May 30, 2026
پاکستان
لاہور میں موسلادھار بارش اور ژالہ باری، بجلی کا نظام درہم برہم، 100سے زائد فیڈر ٹرپ کرگئے
DAILY MITHAN May 30, 2026
پاکستان
پنجاب میں عید الضحیٰ پر صفائی آپریشن کیلئے پہلی بار ڈرون ٹیکنالوجی کا استعمال
DAILY MITHAN May 29, 2026