امریکا میں ہر 4 میں سے صرف ایک شہری ایران پر امریکی حملوں کا حامی نکلا، حملوں سے صدر ٹرمپ کی مقبولیت کا گراف بھی ایک فیصد گر گیا۔
ایپسوس سروے کے مطابق27 فیصد افراد نے امریکی حملوں کی حمایت جبکہ 43 فیصد نے مخالفت کی۔ 29 فیصد اس بارے میں یقینی طور پر کوئی فیصلہ نہیں کرسکے۔
سروے میں حملوں سے صدر ٹرمپ کی مقبولیت کا گراف بھی ایک فیصد گر گیا۔
سروے میں 56فیصد امریکیوں نے رائے دی کہ ٹرمپ بیرونِ ملک امریکی فوج کے استعمال کے لیے حد سے زیادہ تیار رہتے ہیں، 87 فیصد ڈیموکریٹس، 60 فیصد آزاد ووٹرز اور 23 فیصد ری پبلکنز نے بھی اسی مؤقف کی تائید کی۔
سروے کے مطابق 55 فیصد ری پبلکنز ایران پر حملوں کے حامی جبکہ 13 فیصد نے مخالفت کی۔
44 فیصد آزاد ووٹرزکاکہنا ہے اگر تیل اورگیس کی قیمتیں بڑھیں تو جنگ کی حمایت نہیں کریں گے
سروے 12 ہزار 82 افراد سے آن لائن کیا گیا، غلطی کا امکان 3 فیصد بتایا گیا۔


























Leave a Reply