جدہ: نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہےکہ غزہ میں اسرائیل کی جارحیت کو قبول نہیں کیا جائےگا اور اسرائیل کے توسیع پسندانہ اقدامات کسی صورت قابل قبول نہیں۔
جدہ میں اسلامی تعاون تنظیم کی ایگزیکٹو کمیٹی کے خصوصی وزارتی اجلاس سے خطاب میں اسحاق ڈار نے کہا کہ عرب اسلامی ممالک نے غزہ جنگ بندی کی خلاف ورزیوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے، غزہ میں جاری جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کو فوری طور پر بند ہونا چاہیے، غزہ میں ہونے والی نسل کشی ناقابل برداشت ہے، فلسطینی علاقوں میں اسرائیلی کی طرف سے غیر قانونی آبادکاری قابل قبول نہیں۔
انہوں نے کہا کہ غزہ کی بحالی کے لیے اقدامات بہت ضروری ہیں، پاکستان غزہ میں جاری جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کی مذمت کرتا ہے، پاکستان غزہ میں پائیدار جنگ بندی کے لیے برادر ممالک کے ساتھ رابطے میں ہے، پاکستان آزاد اور خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت کرتا ہے۔
نائب وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ مسلم امہ کے امن، ترقی اور تعاون کے لیے او آئی سی کا کردار اہم ہے، اسرائیل کی جارحیت کو قبول نہیں کیا جائےگا، اسرائیل کے توسیع پسندانہ اقدامات کسی صورت قابل قبول نہیں، اسرائیلی اقدامات امت مسلمہ کے لیے شدید تشویش کا باعث ہیں۔


























Leave a Reply