امریکا میں موجود مہنگائی اور معیارِ زندگی کے مسائل کے پیش نظر یورپی ممالک کے نرم ویزا قوانین اور ٹیکس مراعات امریکیوں کے لیے کشش بن گئے جس کے بعد امریکی شہریوں کی ریکارڈ ہجرت دیکھنے میں آئی ہے۔
دی وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹ کے مطابق امریکا میں مہنگائی، سیاسی کشیدگی اور طرزِ زندگی کے مسائل کے باعث شہریوں کی بڑی تعداد ریکارڈ سطح پر ملک چھوڑ کر یورپ، ایشیا اور لاطینی امریکا منتقل ہو رہی ہے، جس سے امریکا پہلی بار کئی دہائیوں بعد منفی خالص ہجرت کا سامنا کر رہا ہے۔
امریکا جو تاریخی طور پر تارکینِ وطن کی منزل سمجھا جاتا تھا، اب شہریوں کی بڑھتی بیرونِ ملک ہجرت کے باعث ایک نئے رجحان سے گزر رہا ہے۔
2025 میں اندازاً ڈیڑھ لاکھ افراد کے انخلا کے ساتھ امریکا میں وہ صورتحال پیدا ہوئی جو آخری بار عظیم کساد بازاری کے دوران دیکھی گئی تھی۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ اگرچہ حکومت نے غیر قانونی تارکین وطن کی بے دخلی اور ویزا پابندیوں کو اس رجحان کا سبب قرار دیا تاہم اصل تبدیلی یہ ہے کہ امریکی شہری خود بڑی تعداد میں دوسرے ممالک منتقل ہو رہے ہیں۔


























Leave a Reply