Skip to content
  • Tuesday, 16 June 2026
  • 10:14 PM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • چیئرمین نیب کی تقرری کا معاملہ، پاکستان نے آئی ایم ایف سے ایکشن پلان شیئر کردیا

حالیہ پوسٹس

  • کے پی حکومت صرف 3 ماہ کا بجٹ پاس کریگی، بانی پی ٹی آئی سے ملاقات تک حتمی بجٹ پیش نہیں ہوگا: سلمان اکرم راجا
  • بھارت کیخلاف سلو اوور ریٹ پر پاکستان ٹیم پر جرمانہ عائد
  • سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں7 فیصد اضافےکی تجویز، پنجاب کا 5 ہزار 903 ارب روپے سے زائد کا بجٹ پیش
  • جسم میں وٹامن سی کی کمی کا بڑا نقصان دریافت
  • وائٹ ہاؤس میں 250 سالہ جشن آزادی کی تقریب پر دھماکا خیز ڈرون سے مبینہ حملےکی سازش ناکام بنادی گئی
تازہ ترین

چیئرمین نیب کی تقرری کا معاملہ، پاکستان نے آئی ایم ایف سے ایکشن پلان شیئر کردیا

DAILY MITHAN Feb 22, 2026 0


چیئرمین نیب کی تقرری کا معاملہ، پاکستان نے آئی ایم ایف سے ایکشن پلان شیئر کردیا

نیب چیئرمین کی تقرری کے طریقہ کار پر نظرِ ثانی کی جائے گی اور اسے وفاقی کابینہ کے سامنے غور کے لیے پیش کیا جائے گا۔ فوٹو فائل

اسلام آباد: پاکستان نے قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین کی تقرری کے عمل کا جائزہ لینے، اعلیٰ سطح کے وفاقی سول سرونٹس کے اثاثہ جات کے گوشواروں کو 2026میں شائع کرنے اور اثاثوں کی خطرات پر مبنی تصدیق (رسک بیسڈ ویریفکیشن) کا نظام متعارف کرانے کے لیے ایک ایکشن پلان آئی ایم ایف کے ساتھ شیئر کر دیا ہے۔ 

نیب چیئرمین کی تقرری کے طریقہ کار پر نظرِ ثانی کی جائے گی اور اسے وفاقی کابینہ کے سامنے غور کے لیے پیش کیا جائے گا۔

 آئی ایم ایف کا جائزہ مشن 25 فروری سے 11 مارچ 2026 تک پاکستان کا دورہ کرے گا تاکہ 7 ارب ڈالر کے ایکسٹینڈڈ فنڈ فیسلٹی (EFF) اور 1.4 ارب ڈالر کی ریزیلینس اینڈ سسٹین ایبلٹی فیسلٹی کے تحت کارکردگی کا جائزہ لیا جا سکے۔

طرز حکمرانی، بدعنوانی کی تشخیص اور کلیدی نگراں اداروں کے سربراہوں کی تقرری پر پاکستان کا ردعمل اور اسکی جانچ وفد دورے کا اہم مقصد ہوگا۔ میرٹ پر انتخاب کیلیے مسابقتی کمیشن، سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن اور نیب جیسے اہم نگراں اداروں کے سربراہان کی تقرری کا قانونی فریم ورک مزید مؤثر بنایا جائے گااقدامات27 جون تک مکمل کیے جائیں گے۔

اس دورے کے دوران گورننس اینڈ کرپشن ڈائگناسٹکس (GCD) اسسمنٹ رپورٹ کے حوالے سے پاکستان کے اقدامات خصوصی توجہ کا مرکز ہوں گے۔پاکستان نے آئی ایم ایف سے اتفاق کیا ہے کہ مسابقتی کمیشن آف پاکستان (سی سی پی)، سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) اور نیب جیسے اہم نگرانی کرنے والے اداروں کے سربراہان کی تقرری کے قانونی فریم ورک کا جائزہ لے کر اسے مزید مؤثر بنایا جائے گا تاکہ میرٹ پر مبنی انتخاب کو فروغ دیا جا سکے۔

ایس ای سی پی کے چیئرمین کی براہِ راست تقرری کے عمل کو مجوزہ ایس ای سی پی ترمیمی بل میں ضابطہ بند کیا گیا ہے، جس میں ایک سلیکشن کمیٹی کی تشکیل شامل ہے جو ممکنہ امیدواروں کی نشاندہی اور سفارش کرے گی، جبکہ وفاقی حکومت ان طریقہ کار کو باضابطہ بنانے کے لیے قواعد جاری کرے گی۔

ایس ای سی پی کے قواعد کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا جس میں چیئرمین، کمشنرز اور پالیسی بورڈ ممبران کی تقرری کا مکمل طریقہ کار اور مدت مکمل ہونے سے کم از کم تین ماہ قبل تقرری کے عمل کا آغاز شامل ہوگا۔

ایس ای سی پی پالیسی بورڈ سے منظور شدہ سالانہ گورننس اور شفافیت رپورٹ کی اشاعت، بہتر نگرانی اور قیادت کے خلا میں کمی کے اقدامات 27 جون تک مکمل کیے جائیں گے، جس سے ریگولیٹری استحکام، فیصلہ سازی میں تسلسل اور سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ہوگا۔

کمپیٹیشن ایکٹ 2010 میں ترمیم درکار ہوگی تاکہ چیئرپرسن کی علیحدہ اور خودمختار تقرری ممکن بنائی جا سکے۔ 

سی سی پی کے قواعد کا نوٹیفکیشن بھی جاری کیا جائے گا جس میں چیئرمین اور ممبران کی تقرری کا مکمل طریقہ کار، مدت ختم ہونے سے کم از کم تین ماہ قبل تقرری کا آغاز، اور کمیشن سے منظور شدہ سالانہ گورننس و شفافیت رپورٹ کی اشاعت شامل ہوگی۔ 

توقع ہے کہ 27 جون تک منڈیوں، بشمول اجناس کی منڈیوں، میں مسابقت کو یقینی بنانے کی مؤثریت میں اضافہ ہوگا۔

نیب چیئرمین کی تقرری کے عمل پر باضابطہ جائزہ مکمل ہونے کے بعد غور کیا جائے گا اور ضرورت پڑنے پر اقدامات کیے جائیں گے تاکہ 27 جون تک انسدادِ بدعنوانی ادارے کے طور پر نیب کی عوامی ساکھ میں اضافہ ہو۔



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
تازہ ترین
کے پی حکومت صرف 3 ماہ کا بجٹ پاس کریگی، بانی پی ٹی آئی سے ملاقات تک حتمی بجٹ پیش نہیں ہوگا: سلمان اکرم راجا
DAILY MITHAN Jun 16, 2026
Headline تازہ ترین
بھارت کیخلاف سلو اوور ریٹ پر پاکستان ٹیم پر جرمانہ عائد
DAILY MITHAN Jun 16, 2026
Headline تازہ ترین
جسم میں وٹامن سی کی کمی کا بڑا نقصان دریافت
DAILY MITHAN Jun 16, 2026
Headline تازہ ترین
وائٹ ہاؤس میں 250 سالہ جشن آزادی کی تقریب پر دھماکا خیز ڈرون سے مبینہ حملےکی سازش ناکام بنادی گئی
DAILY MITHAN Jun 16, 2026
تازہ ترین
قرآن نے سود لینے سے منع کیا لیکن پاکستان کا آدھا بجٹ سودکی نظر ہورہا ہے: سینیٹر دنیش کمار
DAILY MITHAN Jun 16, 2026
Headline تازہ ترین
بھارت میں میڈیکل داخلہ ٹیسٹ کو لیک ہونے سے روکنے کیلئے ٹیلیگرام پر عارضی پابندی عائد کر دی گئی
DAILY MITHAN Jun 16, 2026
Headline تازہ ترین
پاکستان میں تعینات امریکی ناظم الامور بھی پاکستانی کھانوں اور مہمان نوازی کی معترف
DAILY MITHAN Jun 16, 2026
Headline تازہ ترین
گلگت بلتستان میں دیگر کیساتھ ملکر حکومت بناسکتے تھے، پی پی کو اکثریت رکھنے پر حکومت بنانےکی دعوت دی: امیر مقام
DAILY MITHAN Jun 16, 2026
تازہ ترین
آزادکشمیر میں حقوق کی تحریک سے آغاز کیا گیا، اصل کہانی کیا ہے یہ سامنے آنے میں وقت لگا:سکیورٹی ذرائع
DAILY MITHAN Jun 16, 2026
Headline تازہ ترین
کیا بتاسکتے ہیں کہ تصویر میں موجود شخص کس دروازے سے زندہ باہر نکل سکتا ہے؟
DAILY MITHAN Jun 16, 2026
تازہ ترین
پاکستان امریکا ایران معاملے میں ایک بہت پیچیدہ ایشوکوڈیل کررہا ہے، فیلڈ مارشل کی اس معاملے میں دلچسپی کی وجہ امن اوراستحکام ہے: سکیورٹی ذرائع
DAILY MITHAN Jun 16, 2026
Headline تازہ ترین
فٹبال ورلڈکپ میں آف سائیڈ رول کیا ہے اور یہ کیسے کام کرتا ہے؟
DAILY MITHAN Jun 16, 2026
Headline تازہ ترین
ایران جنگ کے خاتمے کے بعد پاکستان2027کیلئے اپنی معاشی بہتری دیکھ رہا ہے: وزیر خزانہ
DAILY MITHAN Jun 16, 2026
Headline تازہ ترین
سینیٹ قائمہ کمیٹی خزانہ میں بجلی بلوں پر عائد فکس ٹیکس کے خلاف آواز اٹھ گئی
DAILY MITHAN Jun 16, 2026
Headline تازہ ترین
ملزمان کی گھر میں گھس کر فائرنگ، 3 افراد جاں بحق
DAILY MITHAN Jun 16, 2026
Headline تازہ ترین
واٹس ایپ ویب ورژن میں گروپ کالز کے فیچر کا اضافہ
DAILY MITHAN Jun 16, 2026
Headline تازہ ترین
چھٹیاں گزارنے ننہیال آنیوالے 4 بچے تالاب میں ڈوب کر جاں بحق
DAILY MITHAN Jun 16, 2026
Headline تازہ ترین
سینٹرل کنٹریکٹ کتنے کھلاڑیوں کو اور کس کیٹیگری میں ملے گا؟ خفیہ رکھا جائےگا: پی سی بی
DAILY MITHAN Jun 16, 2026
Headline تازہ ترین
لاہور میں چور نے گاڑی کا شیشہ توڑ کر 700 روپے چرالیے
DAILY MITHAN Jun 16, 2026
Headline تازہ ترین
فٹبال ورلڈکپ میں اپنی ٹیم کا میچ دیکھنے کیلئے 1200 میل سائیکل پر سفر کرنیوالا جاپانی طالبعلم
DAILY MITHAN Jun 16, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
گلگت بلتستان اسمبلی کے انتخابات میں کامیاب چاروں آزاد امیدوار استحکام پاکستان پارٹی میں شامل ہوگئے
DAILY MITHAN Jun 16, 2026
پاکستان
حکومت کا بجٹ میں ٹیکس رعایتوں کے اعداد و شمار عوام کے سامنے لانے سے انکار
DAILY MITHAN Jun 16, 2026
پاکستان
پیپلز پارٹی نے پنجاب کے بجٹ پر اعتراضات اٹھا دیے، اجلاس طلب
DAILY MITHAN Jun 16, 2026
پاکستان
گلگت بلتستان کے 7 حلقوں میں انتخابی اعتراضات پر سماعت مکمل، فیصلہ محفوظ
DAILY MITHAN Jun 15, 2026