Skip to content
  • Tuesday, 16 June 2026
  • 10:14 PM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • نواز شریف، اقتدار کے پس منظر میں قیادت

حالیہ پوسٹس

  • کے پی حکومت صرف 3 ماہ کا بجٹ پاس کریگی، بانی پی ٹی آئی سے ملاقات تک حتمی بجٹ پیش نہیں ہوگا: سلمان اکرم راجا
  • بھارت کیخلاف سلو اوور ریٹ پر پاکستان ٹیم پر جرمانہ عائد
  • سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں7 فیصد اضافےکی تجویز، پنجاب کا 5 ہزار 903 ارب روپے سے زائد کا بجٹ پیش
  • جسم میں وٹامن سی کی کمی کا بڑا نقصان دریافت
  • وائٹ ہاؤس میں 250 سالہ جشن آزادی کی تقریب پر دھماکا خیز ڈرون سے مبینہ حملےکی سازش ناکام بنادی گئی
Headline تازہ ترین

نواز شریف، اقتدار کے پس منظر میں قیادت

DAILY MITHAN Feb 22, 2026 0


2018 ءکی ایک گرم صبح تھی، اسلام آباد میں سورج معمول سے کچھ زیادہ ہی تیز تھا، مگر اصل حدت موسم کی نہیں تھی، فضا میں سیاست کا تناؤ، الزام کی گرد اور ایک ایسے شخص کی پیشی کا بوجھ شامل تھا جو تین مرتبہ اس ملک کا منتخب وزیراعظم رہ چکا تھا۔ 

میں اس صبح اسلام آباد میں موجود تھا اور نواز شریف کے جانثار ساتھی ملک نور اعوان کے ساتھ احتساب عدالت پہنچا تھا، نواز شریف کی پیشی تھی، وقت آٹھ بجے کا بتایا گیا تھا مگر ہم صبح ساڑھے چھ یا سات بجے ہی عدالت کے باہر پہنچ چکے تھے۔ اس وقت ماحول نسبتاً پرسکون تھا، چند صحافی کیمرے سنبھالے کھڑے تھے، کچھ کارکن خاموشی سے انتظار کر رہے تھے، اور کچھ لوگ ایسے تھے جن کے چہروں پر تجسس بھی تھا اور بے یقینی بھی، رش بڑھنے لگا۔

 سینیٹرز، سابق وزراء، ارکان اسمبلی، پارٹی رہنما اور عام شہری عدالت کے باہر جمع ہوتے گئے، ہر طرف سرگوشیاں تھیں، ہر چہرے پر ایک ہی سوال  تھا کہ آج کیا ہونے والا ہے ؟ 

کچھ دیر بعد عدالت کے احاطے میں ایک حرکت سی محسوس ہوئی اور پھر میاں نواز شریف وہاں پہنچ گئے، درمیانہ قد، متوازن جسمانی ساخت، سرخ و سفید رنگت، نفیس لباس اور پُراعتماد چال، نہ کسی جلدی کے آثار، نہ کسی پریشانی کی جھلک، یہ وہ اعتماد تھا جو کسی ملزم کے چہرے پر نہیں ہوتا بلکہ وہ سکون تھا جو ایک ایسے انسان کے اندر ہوتا ہے جسے یقین ہو کہ اس پر لگائے گئے الزامات حقیقت پر مبنی نہیں۔ 

ان کے ساتھ مریم نواز تھیں، باپ اور بیٹی ایک دوسرے کے لیے ڈھال بنے ہوئے، خاموش مگر مضبوط، اسی لمحے ہماری ملاقات ہوئی، نواز شریف نے گرمجوشی سے مصافحہ کیا، حال احوال پوچھا، یہ چند لمحے کسی عدالت کے باہر ہونے والی رسمی ملاقات نہیں لگ رہے تھے بلکہ ایسا محسوس ہو رہا تھا جیسے وہ ایک سیاسی قیدی نہیں بلکہ ایک مطمئن شہری ہوں جو اپنے ضمیر کے سامنے سرخرو ہے۔

 وہ عدالت کے اندر چلے گئے، کچھ دیر بعد وقفہ ہوا اور ایک بار پھر ملاقات کا موقع ملا، انہیں بتایا گیا کہ میں کالم لکھتا ہوں، مسکرا کر کہا کہ وہ میرے کالم پڑھتے ہیں اور جانتے ہیں، یہ محض رسمی جملہ نہیں تھا، لہجے میں خلوص اور اپنائیت صاف جھلک رہی تھی۔ 

اسی دوران کسی نے کہا کہ آپ کے ساتھ جو زیادتی ہو رہی ہے، اسے بین الاقوامی سطح پر اٹھایا جانا چاہیے، نواز شریف نے فوراً بات کاٹ دی اور کہا کہ نہیں، یہ میرے ملک کا معاملہ ہے، ہم اسے اپنے ملک کے قانون کے مطابق نمٹائیں گے، پاکستان پہلے ہے، یہ جملہ مختصر تھا مگر اس میں پوری سیاسی زندگی اور ایک مکمل ریاستی سوچ سمٹی ہوئی تھی۔

نواز شریف پاکستان کی تاریخ کے وہ واحد وزیراعظم ہیں جنہیں تین مرتبہ اقتدار سے ہٹایا گیا، پہلی مرتبہ انیس سو ترانوے میں بدانتظامی، کرپشن اور اداروں سے محاذ آرائی کے الزامات لگا کر ان کی حکومت برطرف کی گئی، بعد میں سپریم کورٹ نے بحال کیا مگر سیاسی بحران اتنا شدید تھا کہ حکومت کو چلنے نہیں دیا گیا۔ 

دوسری مرتبہ انیس سو ننانوے میں فوجی سربراہ کو برطرف کرنے اور طیارہ لینڈنگ کے تنازع کو بنیاد بنا کر آئین شکنی اور بغاوت کے الزامات لگے، نتیجہ فوجی قبضہ، قید اور جلاوطنی کی صورت میں نکلا۔

 تیسری مرتبہ دو ہزار سترہ میں پاناما پیپرز کے شور میں نہ کرپشن ثابت ہو سکی، نہ دولت کی منتقلی، آخرکار بیٹے سے تنخواہ نہ لینے کو بنیاد بنا کر صادق اور امین نہ ہونے کا فیصلہ آیا اور وزارتِ عظمیٰ چھین لی گئی۔

اس کے بعد عمران خان کا دور آیا، یہ محض سیاسی اختلاف کا دور نہیں تھا بلکہ انتقامی سیاست اور قید و بند کا زمانہ تھا، پوری مسلم لیگ ن کو دیوار سے لگا دیا گیا، نواز شریف، مریم نواز، شہباز شریف اور حمزہ شہباز سمیت پارٹی کی تقریباً پوری مرکزی قیادت جیلوں میں تھی، کوئی دن ایسا نہیں تھا جب کسی رہنما کو عدالتوں میں پیش نہ کیا جا رہا ہو یا کسی کو گرفتار نہ کیا جا رہا ہو۔

 اسی دور میں بیگم کلثوم نواز کا انتقال ہوا، شوہر قید میں، بیٹی عدالتوں میں اور سارا خاندان شدید اذیت کے عالم میں مگر اس سب کے باوجود نواز شریف کے لبوں پر ملک کے خلاف ایک لفظ تک نہ آیا۔

 نہ ریاست پر حملہ، نہ اداروں کے لیے تلخ جملہ انہوں نے ہر آزمائش میں خود کو قانون کے سامنے پیش کیا، عدالتوں میں حاضر ہوتے رہے اور سو سے زائد پیشیاں بھگتیں۔ یہ وہ صبر تھا جو سیاست میں کم ہی دیکھنے کو ملتا ہے۔

وقت بدلا، حالات نے کروٹ لی، سیاست کے موسم بدلتے رہے مگر نواز شریف کا طرزِ سیاست آہستہ آہستہ ایک نئے مرحلے میں داخل ہو گیا، آج وہ اس مقام پر ہیں کہ اگر چاہتے تو خود وزیراعظم بنا سکتے تھے، مگر انہوں نے اقتدار کو انا پر ترجیح نہیں دی۔ 

انہوں نے شہباز شریف کو وفاق کی ذمہ داری دی اور مریم نواز کو پنجاب کی قیادت سونپی، آج پنجاب میں تیز رفتار ترقی، انتظامی بہتری، فیصلوں کی رفتار اور عوامی فلاح کے منصوبوں میں نواز شریف کا وژن صاف جھلکتا ہے۔ 

وفاق میں استحکام نظر آتا ہے اور صوبے میں رفتار، اور پس منظر میں ایک تجربہ کار سیاستدان جو سامنے آئے بغیر رہنمائی کر رہا ہے، مشورے دے رہا ہے اور توازن قائم رکھے ہوئے ہے، نواز شریف کی سیاست پر اختلاف ہو سکتا ہے، تنقید بھی مگر یہ حقیقت نظرانداز نہیں کی جا سکتی کہ وہ ہر بار ہٹائے گئے مگر ٹوٹے نہیں، الزامات لگے مگر ملک کے خلاف نہ گئے۔

 آج پس منظر میں رہتے ہوئے ان کا وژن اور ان کی سیاسی حکمت عملی نہ صرف موجودہ حکومت کو اپنا آئینی دور مکمل کرنے میں مدد دے سکتی ہے بلکہ اگر اسی سوچ کو تسلسل ملا تو پاکستان ترقی پذیری سے نکل کر ترقی یافتہ ملک بھی بن سکتا ہے۔


جیو نیوز، جنگ گروپ یا اس کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
تازہ ترین
کے پی حکومت صرف 3 ماہ کا بجٹ پاس کریگی، بانی پی ٹی آئی سے ملاقات تک حتمی بجٹ پیش نہیں ہوگا: سلمان اکرم راجا
DAILY MITHAN Jun 16, 2026
Headline تازہ ترین
بھارت کیخلاف سلو اوور ریٹ پر پاکستان ٹیم پر جرمانہ عائد
DAILY MITHAN Jun 16, 2026
Headline تازہ ترین
جسم میں وٹامن سی کی کمی کا بڑا نقصان دریافت
DAILY MITHAN Jun 16, 2026
Headline تازہ ترین
وائٹ ہاؤس میں 250 سالہ جشن آزادی کی تقریب پر دھماکا خیز ڈرون سے مبینہ حملےکی سازش ناکام بنادی گئی
DAILY MITHAN Jun 16, 2026
تازہ ترین
قرآن نے سود لینے سے منع کیا لیکن پاکستان کا آدھا بجٹ سودکی نظر ہورہا ہے: سینیٹر دنیش کمار
DAILY MITHAN Jun 16, 2026
Headline تازہ ترین
بھارت میں میڈیکل داخلہ ٹیسٹ کو لیک ہونے سے روکنے کیلئے ٹیلیگرام پر عارضی پابندی عائد کر دی گئی
DAILY MITHAN Jun 16, 2026
Headline تازہ ترین
پاکستان میں تعینات امریکی ناظم الامور بھی پاکستانی کھانوں اور مہمان نوازی کی معترف
DAILY MITHAN Jun 16, 2026
Headline تازہ ترین
گلگت بلتستان میں دیگر کیساتھ ملکر حکومت بناسکتے تھے، پی پی کو اکثریت رکھنے پر حکومت بنانےکی دعوت دی: امیر مقام
DAILY MITHAN Jun 16, 2026
تازہ ترین
آزادکشمیر میں حقوق کی تحریک سے آغاز کیا گیا، اصل کہانی کیا ہے یہ سامنے آنے میں وقت لگا:سکیورٹی ذرائع
DAILY MITHAN Jun 16, 2026
Headline تازہ ترین
کیا بتاسکتے ہیں کہ تصویر میں موجود شخص کس دروازے سے زندہ باہر نکل سکتا ہے؟
DAILY MITHAN Jun 16, 2026
تازہ ترین
پاکستان امریکا ایران معاملے میں ایک بہت پیچیدہ ایشوکوڈیل کررہا ہے، فیلڈ مارشل کی اس معاملے میں دلچسپی کی وجہ امن اوراستحکام ہے: سکیورٹی ذرائع
DAILY MITHAN Jun 16, 2026
Headline تازہ ترین
فٹبال ورلڈکپ میں آف سائیڈ رول کیا ہے اور یہ کیسے کام کرتا ہے؟
DAILY MITHAN Jun 16, 2026
Headline تازہ ترین
ایران جنگ کے خاتمے کے بعد پاکستان2027کیلئے اپنی معاشی بہتری دیکھ رہا ہے: وزیر خزانہ
DAILY MITHAN Jun 16, 2026
Headline تازہ ترین
سینیٹ قائمہ کمیٹی خزانہ میں بجلی بلوں پر عائد فکس ٹیکس کے خلاف آواز اٹھ گئی
DAILY MITHAN Jun 16, 2026
Headline تازہ ترین
ملزمان کی گھر میں گھس کر فائرنگ، 3 افراد جاں بحق
DAILY MITHAN Jun 16, 2026
Headline تازہ ترین
واٹس ایپ ویب ورژن میں گروپ کالز کے فیچر کا اضافہ
DAILY MITHAN Jun 16, 2026
Headline تازہ ترین
چھٹیاں گزارنے ننہیال آنیوالے 4 بچے تالاب میں ڈوب کر جاں بحق
DAILY MITHAN Jun 16, 2026
Headline تازہ ترین
سینٹرل کنٹریکٹ کتنے کھلاڑیوں کو اور کس کیٹیگری میں ملے گا؟ خفیہ رکھا جائےگا: پی سی بی
DAILY MITHAN Jun 16, 2026
Headline تازہ ترین
لاہور میں چور نے گاڑی کا شیشہ توڑ کر 700 روپے چرالیے
DAILY MITHAN Jun 16, 2026
Headline تازہ ترین
فٹبال ورلڈکپ میں اپنی ٹیم کا میچ دیکھنے کیلئے 1200 میل سائیکل پر سفر کرنیوالا جاپانی طالبعلم
DAILY MITHAN Jun 16, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
گلگت بلتستان اسمبلی کے انتخابات میں کامیاب چاروں آزاد امیدوار استحکام پاکستان پارٹی میں شامل ہوگئے
DAILY MITHAN Jun 16, 2026
پاکستان
حکومت کا بجٹ میں ٹیکس رعایتوں کے اعداد و شمار عوام کے سامنے لانے سے انکار
DAILY MITHAN Jun 16, 2026
پاکستان
پیپلز پارٹی نے پنجاب کے بجٹ پر اعتراضات اٹھا دیے، اجلاس طلب
DAILY MITHAN Jun 16, 2026
پاکستان
گلگت بلتستان کے 7 حلقوں میں انتخابی اعتراضات پر سماعت مکمل، فیصلہ محفوظ
DAILY MITHAN Jun 15, 2026