امریکا کے نائب صدر جے ڈی وینس نے سپریم کورٹ کا فیصلہ لاقانونیت پر مبنی قراردیدیا۔
سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں نائب صدر نے کہا کہ عدالتی فیصلہ صاف اور سادہ الفاظ میں قانون شکنی ہے اور اس سے صدر کے لیے امریکی صنعتوں اور سپلائی چین کے تحفظ کو یقینی بنانا مزید مشکل ہو جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پاس ٹیرف عائد کرنے کے دیگر کئی اختیارات موجود ہیں اور وہ امریکی ورکرز کے دفاع اور انتظامیہ کی تجارتی ترجیحات کو آگے بڑھانے کے لیے ان اختیارات کو استعمال کریں گے۔
یاد رہے کہ امریکی سپریم کورٹ نے صدر ٹرمپ کے ٹیرف اقدامات کو کالعدم قرار دیدیا ہے۔
اس حوالے سے امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے کہا کہ اب ٹیرف کے لیے دیگر قوانین کا سہارا لیا جائے گا۔


























Leave a Reply