فیفا اور بورڈ آف پیس کے درمیان غزہ کی بحالی کے لیے اسٹریٹیجک معاہدہ طے پاگیا۔
فیفا کے مطابق غزہ میں فٹبال کے ذریعے تعمیرِ نو اور معاشی بحالی کا جامع پروگرام شروع کیا جائے گا۔
فیفا نے بتایا کہ 50 منی فٹبال پچز، 5 فل سائز پچز، فیفا اکیڈمی اور 20 ہزار نشستوں کا اسٹیڈیم بنانے کا منصوبہ ہے، اس معاہدے پر فیفا صدر جیانی انفانٹینو سمیت اعلیٰ حکام کے دستخط کیے ہیں۔
فیفا کے مطابق پروگرام کا مقصد روزگار کے مواقع پیدا کرنا اور نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی طرف لانا ہے اور فٹبال کو امن، یکجہتی اور طویل مدتی استحکام کے لیے استعمال کیا جائے گا۔


























Leave a Reply