واٹس ایپ دنیا کا مقبول ترین میسجنگ پلیٹ فارم ہے جسے روزانہ اربوں افراد استعمال کرتے ہیں۔
اب واٹس ایپ میں ایک ایسا فیچر متعارف کرایا گیا ہے جس کا مطالبہ صارفین کی جانب سے کافی عرصے سے کیا جا رہا تھا۔
کمپنی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق واٹس ایپ گروپس کے لیے ہسٹری شیئرنگ فیچر متعارف کرا دیا گیا ہے۔
یہ فیچر واٹس ایپ گروپ چیٹس کے لیے انتہائی مفید ثابت ہوگا۔
اس فیچر کی بدولت کسی گروپ میں نئے شام ہونے والے افراد کے ساتھ اس گروپ چیٹ کے حالیہ میسجز اور میڈیا فائلز کو شیئر کیا جاسکے گا۔
اس کا مقصد یہ ہے کہ نئے اراکین گروپ میں جاری گفتگو کو سمجھ سکیں۔
کمپنی کے مطابق اس فیچر کو اینڈرائیڈ اور آئی او ایس صارفین کے لیے متعارف کرانے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے اور یہ بتدریج تمام افراد کو دستیاب ہوگا۔
تو یہ نیا فیچر کیا ہے؟
اس نئے فیچر سے کسی گروپ میں پہلے سے متحرک افراد نئے اراکین کے ساتھ حالیہ چیٹ ہسٹری کو شیئر کرسکیں گے۔
ابھی اگر کوئی فرد کسی گروپ کا حصہ بنتا ہے تو پرانے میسجز تک رسائی حاصل نہیں ہوتی اور انہیں پرانے اراکین سے مدد حاصل کرنا پڑتی ہے۔
مگر اس نئے فیچر کے تحت اب پرانے اراکین نئے افراد کے ساتھ 100 پرانے میسجز شیئر کرسکیں گے۔
البتہ یہ فیچر آپشنل ہوگا اور اس کے تحت گزشتہ 14 دنوں کے 25 سے 100 پیغامات کو نئے افراد سے شیئر کیا جاسکے گا۔
اس طرح گروپ ایڈمن کو انہیں یہ میسجز مینوئلی بھیجنے کی ضرورت نہیں رہے گی۔
یہ میسجز مختلف رنگ میں ظاہر ہوں گے تاکہ نئے اراکین کے لیے سمجھنا آسان ہو کہ یہ پرانے پیغامات ہیں۔
جب چیٹ ہسٹری کو نئے ممبرز سے شیئر کیا جائے گا تو گروپ کے دیگر اراکین کو نوٹیفکیشنز کے ذریعے اس سے آگاہ کیا جائے گا اور بتایا جائے گا کہ کس فرد نے ان پرانے پیغامات کو شیئر کیا۔


























Leave a Reply