Skip to content
  • Monday, 15 June 2026
  • 9:35 PM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • سحری کا افضل وقت کیا ہے ؟

حالیہ پوسٹس

  • منہ میں چھالوں سے پریشان؟ تو 9 آسان طریقے ان سے نجات دلانے میں مددگار ثابت ہوسکتے ہیں
  • ن لیگ نے پی ڈی ایم میں ہماری پیٹھ میں چھراگھونپا، ن لیگ کی حکومت مفلوج ہے: ایمل ولی
  • معاہدےکا مطلب یہ نہیں کہ امریکی اور اسرائیلی جرائم بھول جائینگے یا معاف کردینگے، ایران
  • آخر ٹی وی کے ریموٹ کنٹرول میں بہت زیادہ بٹن کیوں ہوتے ہیں جو کبھی استعمال بھی نہیں ہوتے؟
  • بھارت نے بنگلا دیشی وزیراعظم کے مشیر کو ملک میں داخل ہونے سے روک دیا، ائیرپورٹ پر پوچھ گچھ بھی کی گئی
Headline تازہ ترین

سحری کا افضل وقت کیا ہے ؟

DAILY MITHAN Feb 20, 2026 0


سحری کا افضل وقت کیا ہے ؟

 سحری کھانے کا وقت صبح صادق سے پہلے پہلے کا ہے، رات کو ہی سحری کرکے سوجانا یا صبح صادق سے بہت دیر پہلے سحری کا معمول بنانا بہتر نہیں ہے/فائل فوٹو

سوال: رمضان المبارک میں سحری کس وقت کرنی چاہیے ؟

جواب: سحری کھانے کا وقت صبح صادق سے پہلے پہلے کا ہے، رات کو ہی سحری کرکے سوجانا یا صبح صادق سے بہت دیر پہلے سحری کا معمول بنانا بہتر نہیں ہے، صبح صادق سے اس قدر پہلے سحری بند کردیں کہ یقین ہو کہ صبح ہونے سے پہلے پہلے کھانا بند کردیا گیا ہے۔

فقہائے کرام نے لکھا ہے کہ رات کو چھ حصوں میں تقسیم کیا جائے تو آخری چھٹے حصے میں سحری کرنا مسنون (مستحب) ہے، اس سے پہلے کا معمول نہ بنایا جائے، مثلاً رات بارہ گھنٹے کی ہو تو صبح صادق سے پہلے والے دو گھنٹوں میں کسی وقت بھی سحری کرنے سے استحباب پر عمل ہوجائے گا، البتہ صبح صادق کے قریب آخر وقت میں زیادہ افضل ہوگا۔ تاہم اذان تک نہیں کھاتے رہنا چاہیے، مستند نقشے کے مطابق انتہائے سحر کے وقت سے دو چار منٹ پہلے کھانا پینا موقوف کردینا چاہیے۔

حضرت زید بن ثابت رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ ہم نے رسول اللہ ﷺ کے ساتھ سحری کی، پھر آپ ﷺ نماز کے لیے اُٹھ گئے۔ حضرت انس رضی اللہ عنہ نے حضرت زید بن ثابت رضی اللہ عنہ سے پوچھا کہ (رسول اللہ ﷺ اور آپ لوگوں نے جب سحری کی تو) اَذان اور سحری کے درمیان کتنا وقفہ تھا؟ حضرت زید رضی اللہ عنہ نے کہا: پچاس آیتوں کی تلاوت کے بقدر۔ (صحیح بخاری، 1/257، ط: قدیمی)

اس سے معلوم ہوا کہ انتہائے سحر سے کچھ لمحات پہلے سحری موقوف کردینی چاہیے، کیوں کہ رسول اللہ ﷺ نے اَذان سے اتنی دیر پہلے سحری موقوف فرمائی، جتنی دیر میں پچاس آیتیں تلاوت کی جاتی ہیں، اور رمضان المبارک میں اَذانِ فجر صبح صادق ہوتے ہی دی جاتی ہے۔



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
Headline تازہ ترین
منہ میں چھالوں سے پریشان؟ تو 9 آسان طریقے ان سے نجات دلانے میں مددگار ثابت ہوسکتے ہیں
DAILY MITHAN Jun 15, 2026
Headline تازہ ترین
ن لیگ نے پی ڈی ایم میں ہماری پیٹھ میں چھراگھونپا، ن لیگ کی حکومت مفلوج ہے: ایمل ولی
DAILY MITHAN Jun 15, 2026
تازہ ترین
معاہدےکا مطلب یہ نہیں کہ امریکی اور اسرائیلی جرائم بھول جائینگے یا معاف کردینگے، ایران
DAILY MITHAN Jun 15, 2026
Headline تازہ ترین
آخر ٹی وی کے ریموٹ کنٹرول میں بہت زیادہ بٹن کیوں ہوتے ہیں جو کبھی استعمال بھی نہیں ہوتے؟
DAILY MITHAN Jun 15, 2026
تازہ ترین
بھارت نے بنگلا دیشی وزیراعظم کے مشیر کو ملک میں داخل ہونے سے روک دیا، ائیرپورٹ پر پوچھ گچھ بھی کی گئی
DAILY MITHAN Jun 15, 2026
Headline تازہ ترین
دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک دن کا آغاز کیسے کرتے ہیں؟ ان کی زبانی جانیں
DAILY MITHAN Jun 15, 2026
Headline تازہ ترین
کیا پنجاب یونیورسٹی نے حیات شخصیات پر پی ایچ ڈی کی پالیسی تبدیل کر دی؟
DAILY MITHAN Jun 15, 2026
تازہ ترین
جی بی کے 6 حلقوں میں نتائج پر اعتراضات مسترد، پیپلزپارٹی اور (ن) لیگ کی نشستیں برقرار
DAILY MITHAN Jun 15, 2026
Headline تازہ ترین
پی سی بی نے سینٹرل کانٹریکٹس میں بڑی تبدیلیوں کا اعلان کردیا
DAILY MITHAN Jun 15, 2026
Headline تازہ ترین
کیا اسمارٹ فون کو چارجنگ کے دوران استعمال کرنے سے بیٹری کو نقصان پہنچتا ہے؟
DAILY MITHAN Jun 15, 2026
Headline تازہ ترین
پنکی نے سابق شوہر سے کوکین بنانا سیکھا اور طلاق کے بعد اپنا کام شروع کیا، عبوری چالان
DAILY MITHAN Jun 15, 2026
تازہ ترین
test123123
andrew571224 Jun 15, 2026
تازہ ترین
Pinco Online Kazino (Пинко) 2026 – Yeni Oyunçular üçün Bonuslar
Jun 15, 2026
تازہ ترین
test123123
andrew571224 Jun 15, 2026
تازہ ترین
وزیر خزانہ نے سپر ٹیکس کے مکمل خاتمے کا عندیہ دیدیا
DAILY MITHAN Jun 15, 2026
Headline تازہ ترین
چین کا نیا تعمیراتی منصوبہ جو حیران کر دینے والا ہے
DAILY MITHAN Jun 15, 2026
Headline تازہ ترین
علی ظفر نےکینیڈا میں نیا ریکارڈ قائم کردیا، 45 ہزار سے زائد افراد کی کانسرٹ میں شرکت
DAILY MITHAN Jun 15, 2026
تازہ ترین
کے پی حکومت کا گندم اور آٹےکی بلا تعطل فراہمی یقینی بنانے کیلئے وفاق سے مداخلت کا مطالبہ
DAILY MITHAN Jun 15, 2026
Headline تازہ ترین
واٹس ایپ میں ایک بہترین فیچر کا اضافہ جسکا مطالبہ صارفین عرصے سے کر رہے ہیں
DAILY MITHAN Jun 15, 2026
Headline تازہ ترین
فیفا ورلڈکپ 2026 میں بھی جاپانی مداحوں کی صفائی کی روایت برقرار
DAILY MITHAN Jun 15, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
گلگت بلتستان کے 7 حلقوں میں انتخابی اعتراضات پر سماعت مکمل، فیصلہ محفوظ
DAILY MITHAN Jun 15, 2026
پاکستان
امریکا اور ایران کے درمیان طویل اور اہم مذاکرات کے بعد امن معاہدہ طے پا گیا: وزیراعظم
DAILY MITHAN Jun 15, 2026
پاکستان
بجٹ ریلیف پرمبنی ہے، ہم خوشحالی کے دور میں داخل ہو رہے ہیں: عطا تارڑ کا دعویٰ
DAILY MITHAN Jun 14, 2026
پاکستان
آزاد کشمیر کے کچھ بہکے ہوئے بھائی کسی ایجنڈے پر چل رہے ہیں، خواجہ آصف
DAILY MITHAN Jun 14, 2026