کولمبو میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے سری لنکن ہم منصب سے ملاقات کی اور اشتراک کار بڑھانے پر اتفاق کیا۔
ملاقات میں غیرقانونی امیگریشن اور منشیات کی روک تھام کےلیے رابطے بہتر بنانےکا فیصلہ کیا گیا۔
محسن نقوی نے سری لنکن پولیس افسران کو نیشنل پولیس اکیڈمی میں ٹریننگ کی پیشکش کی اور کہا کہ ٹریننگ ایکسچینج پروگرامز سے دونوں ممالک کی فورس کی استعداد کار میں اضافہ ہوگا۔
محسن نقوی نے سری لنکا کے وزیر کھیل سے بھی ملاقات کی اور کرکٹ اور دیگر کھیلوں کے لیے تعاون کو فروغ دینےکا فیصلہ کیا۔

























Leave a Reply