Skip to content
  • Monday, 15 June 2026
  • 8:25 AM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • پاکستانی ہونےکے ناتے مجھے افسوس ہےکہ خیبرپختونخواکے بچے پتھرکے زمانے میں رہتے ہیں، مریم نواز

حالیہ پوسٹس

  • ایران اور امریکا کے درمیان 14 نکاتی مفاہمتی مسودے کی تفصیلات سامنے آ گئیں
  • امریکا ایران معاہدہ طے پانےکے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 4 فیصد گرگئیں
  • فیلڈ مارشل نے اس بار صرف اپنے ملک کیلئے نہیں بلکہ دنیاکیلئےکردکھایا، محسن نقوی کا ایران امریکا ڈیل پر بیان
  • امریکا اور ایران کے درمیان طویل اور اہم مذاکرات کے بعد امن معاہدہ طے پا گیا: وزیراعظم
  • سینئر اہلکار ایرانی وزارت خارجہ
تازہ ترین

پاکستانی ہونےکے ناتے مجھے افسوس ہےکہ خیبرپختونخواکے بچے پتھرکے زمانے میں رہتے ہیں، مریم نواز

DAILY MITHAN Feb 16, 2026 0


پاکستانی ہونےکے ناتے مجھے افسوس ہےکہ خیبرپختونخواکے بچے پتھرکے زمانے میں رہتے ہیں، مریم نواز

فوٹو: اسکرین شاٹ

وزیراعلیٰ پنجاب  مریم نواز  نےکہا ہےکہ خیبرپختونخوا کے بچوں کے ہاتھ میں ہتھیار ہے، دماغ میں گالی ہے، 13 سال ہوگئے خیبرپختونخوا  میں، لوگوں کو پتا ہی نہیں ترقی کس چڑیا کا نام ہے، کہتے ہیں بس انہیں شعور دے رہے،کونسا شعور؟

گجرات یونیورسٹی میں خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ اٹک کے اس پار خیبرپختونخوا ہے، خیبرپختونخوا کے بچوں کے ہاتھ میں ہتھیار  ہے، دماغ میں گالی ہے، پنجاب کے  بچے لاکھوں کی تعداد میں ٹیکنیکل ٹریننگ  حاصل کر رہے ہیں، ادھر ہونہار  ہے ادھر  انتشار  ہے، یہ کوئی خوشی کی بات نہیں، میں پنجاب بعد میں ہوں پہلے پاکستانی ہوں، خیبرپختونخوا کے راستے بند کرنے سے پنجاب کے کاروبار کو کوئی فرق نہیں پڑتا۔

 وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ انتشار خیبر پختونخوا کے بچوں کا نصیب نہیں ہو سکتا، ٹوٹی سڑکیں ان کا مقدر نہیں ہو سکتیں، بدتمیزی بھی خیبرپختونخوا کےبچوں کا مقدر نہیں ہوسکتی، پاکستانی ہونے کے ناتے مجھے بہت افسوس ہے کہ خیبرپختونخوا کے بچے پتھر کے زمانے میں رہتے ہیں، کے پی کے لوگوں کو پتا ہی نہیں کہ آج کے دور میں تعلیم ضروری ہے، خیبرپختونخوا کے بھائیوں سے کہتی ہوں خدا کا واسطہ ہے پنجاب کےبچوں کی طرف دیکھو، ترقی کی طرف دیکھو۔

‘یہ اڈیالہ جیل میں ہے لیکن میں نے کبھی نہیں کہا کہ اس کو کھانا نہ دو، اس کو وہ نہ دو’

 مریم نواز کا کہنا تھا کہ جو بیمار ہے اس کے لیے ہم شفا کی دعا کرتے ہیں، اس کا برا کوئی نہیں چاہتا، جس قسم کی بھی سہولت اسے چاہیے، اسے ڈاکٹرز اورعلاج چاہیے  وہ اسے دیا جا رہا ہے، جس علاج کی اسے ضرورت ہے وہ اسے دیا جارہا ہے، یہ اڈیالہ جیل میں ہے لیکن میں نے کبھی نہیں کہا کہ اس کو کھانا نہ دو، اس کو یہ نہ دو اس کو  وہ نہ دو ، وہ اچھا کھانا کھاتا ہے تو مریم نواز شریف کو خوشی ہے مجھے کوئی پرابلم نہیں، اس کا برا کوئی نہیں چاہتا لیکن آپ  نے یہ حرکتیں کبھی نہیں کرنی، آپ اختلاف کریں ، پرفارمنس، پالیسی اور خدمت پر سوال کریں، سیاست  میں ذاتیات کو اٹھا کر باہر  پھینک دیں،  انتشار، فتنہ، گھراؤ جلاؤ ، آگ لگانےکو اٹھا کے پاکستان سے باہر پھینک دیں۔

 پنجاب کی جین زی دنیا کو فتح کرنےکی تیاری میں ہے، مریم نواز

ان کا کہنا تھا کہ پنجاب آگے بڑھ رہا ہے، پنجاب کی ہر بیٹی اوربیٹے کا مستقبل روشن ہے، لیپ ٹاپ کی تقسیم سرکاری تقریب نہیں، یہ وہ جشن ہے جو ایک ماں اپنےبچوں کی کامیابی پرمناتی ہے، پنجاب کی جین زی دنیا کو فتح کرنےکی تیاری میں ہے ، آپ لوگوں کا جذبہ دیکھتی ہوں تو ساری تھکن دور ہوجاتی ہے، پنجاب کے پاس جتنے بھی وسائل ہیں وہ سب اپنے بچوں، بیٹیوں پر نچھاور کرنے ہیں،  میرے تمام وسائل  آپ کے قدموں میں حاضر ہیں، بہت خوش ہوں کہ جین زی صحیح راستے پر ہے، اس کو اس کا حق مل رہاہے۔

‘والدہ کی وفات پر والد نےکہا  یہاں انسان کو سچائی ثابت کرنے کیلئے مرنا پڑتا ہے’

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ اقتدار آنی جانی چیز ہےکل ہم جیل میں تھے ہمارے پاس اقتدار نہیں تھا، آج میرے پاس اقتدار ہے اللہ تعالی نے دیا ہے کل کسی اور کے پاس ہوگا ، اقتدار کبھی کسی ایک ہاتھ میں نہیں رہتا ریت کی طرح پھسلتا ہے، اقتدار کا حساب صرف عوام کو نہیں، اللہ تعالیٰ کو بھی دینا ہے،  میرے والد جب جیل میں تھے تو بیمار ہوئے تو ان کی بیماری کا مذاق اڑایا گیا، میری والدہ کی جب وفات ہوئی تو  میرے  والد نےکہا کہ  یہاں پر  انسان کو  اپنی سچائی  ثابت کرنےکے لیے مرنا پڑتا ہے، اپنی والدہ کی موت کی خبر جیل میں سنی، والد نے میرے  سیل میں آکر بتا یا،  آج تک نہ میں نے ، نہ نواز شریف اور نہ شہبازشریف نے کبھی سوچا کہ اس کا ٹی وی ہٹوا دیں، اے سی ہٹوا دیں، نیب کے پاس خواتین کی جیل نہیں تھی، ایک کمرہ خالی کروا کر مجھے رکھا گیا،  میں نے کبھی نہیں کہا کہ اس کو اچھا کھانا نہ دو۔



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
تازہ ترین
ایران اور امریکا کے درمیان 14 نکاتی مفاہمتی مسودے کی تفصیلات سامنے آ گئیں
DAILY MITHAN Jun 15, 2026
تازہ ترین
فیلڈ مارشل نے اس بار صرف اپنے ملک کیلئے نہیں بلکہ دنیاکیلئےکردکھایا، محسن نقوی کا ایران امریکا ڈیل پر بیان
DAILY MITHAN Jun 15, 2026
تازہ ترین
سینئر اہلکار ایرانی وزارت خارجہ
DAILY MITHAN Jun 15, 2026
Headline تازہ ترین
100سے زائد برطانوی ارکان پارلیمنٹ کا لندن میں اسرائیلی رئیل اسٹیٹ ایونٹ کو منسوخ کرنےکا مطالبہ
DAILY MITHAN Jun 15, 2026
Headline تازہ ترین
جواد احمد معصوم آدمی ہیں، ان کیلئے بڑی دعائیں مانگی ہیں: ابرار الحق
DAILY MITHAN Jun 15, 2026
Headline تازہ ترین
سانحہ بلدیہ فیکٹری کے متاثرین اور مزدور تنظیموں نےکیس دوبارہ کھولنےکا مطالبہ کردیا
DAILY MITHAN Jun 15, 2026
Headline تازہ ترین
ہاکی پرولیگ میں پاکستان کی ناکامیوں کا سلسلہ تھم نہ سکا، اسپین کیخلاف 1-5 سے شکست
DAILY MITHAN Jun 15, 2026
تازہ ترین
عام انتخابات27 جولائی کو شیڈول کے مطابق ہوں گے، الیکشن کمیشن آزاد جموں وکشمیر
DAILY MITHAN Jun 14, 2026
Headline تازہ ترین
آزادکشمیر کی موجودہ صورتحال کالعدم ایکشن کمیٹی کی پیدا کردہ ہے: قائم مقام صدرآزاد کشمیر
DAILY MITHAN Jun 14, 2026
Headline تازہ ترین
چکوال:سی سی ڈی اہلکارکی مبینہ فائرنگ سے 9 سالہ بچی کی ہلاکت کی تفتیش سی سی ڈی کے ہی سپرد
DAILY MITHAN Jun 14, 2026
Headline تازہ ترین
بھارت نے پاکستان کو جیت کیلئے171 رنز کا ہدف دے دیا
DAILY MITHAN Jun 14, 2026
Headline تازہ ترین
بانی پی ٹی آئی ہوتے تو اسرائیل اور امریکا کو ایران پر حملےکی ہمت نہ ہوتی، عامر ڈوگر
DAILY MITHAN Jun 14, 2026
Headline تازہ ترین
میرے ادارے میں 20 ارب سے زائد کی کرپشن ہوئی، ہم دباؤ قبول نہیں کر رہے سزا دلانا چاہتے ہیں: وزیرمحنت سندھ
DAILY MITHAN Jun 14, 2026
Headline تازہ ترین
چینی کا استعمال مکمل ختم کرنا صحت کیلئے نقصان دہ ہوتا ہے، تحقیق
DAILY MITHAN Jun 14, 2026
Headline تازہ ترین
صنعتکار عارف حبیب نے بجٹ میں لیےگئے اقدامات سے سرمایہ کاری میں اضافہ انتہائی مشکل قرار دے دیا
DAILY MITHAN Jun 14, 2026
Headline تازہ ترین
انڈے کھانے سے جسم پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟
DAILY MITHAN Jun 14, 2026
تازہ ترین
راولاکوٹ میں کالعدم ایکشن کمیٹی کے افراد کی پولیس بکتربندپرفائرنگ، 30 سے زائد گولیاں ماری گئیں
DAILY MITHAN Jun 14, 2026
Headline تازہ ترین
اس تصویر میں ٹائیگر کے کتنے چہرے چھپے ہیں؟
DAILY MITHAN Jun 14, 2026
Headline تازہ ترین
دنیا کے پہلے کھرب پتی ایلون مسک کا گھر آپ کو دنگ کر دے گا
DAILY MITHAN Jun 14, 2026
Headline تازہ ترین
پاکستانی نژاد سعودی ماہرِ معاشیات ڈاکٹر محمد عمر چھاپرا 93 برس کی عمر میں انتقال کر گئے
DAILY MITHAN Jun 14, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
امریکا اور ایران کے درمیان طویل اور اہم مذاکرات کے بعد امن معاہدہ طے پا گیا: وزیراعظم
DAILY MITHAN Jun 15, 2026
پاکستان
بجٹ ریلیف پرمبنی ہے، ہم خوشحالی کے دور میں داخل ہو رہے ہیں: عطا تارڑ کا دعویٰ
DAILY MITHAN Jun 14, 2026
پاکستان
آزاد کشمیر کے کچھ بہکے ہوئے بھائی کسی ایجنڈے پر چل رہے ہیں، خواجہ آصف
DAILY MITHAN Jun 14, 2026
پاکستان
عوامی ایکشن کمیٹی کو بیرونی فنڈنگ حاصل ہے،کمیٹی نے اراکین کے حلف نامے سے پاکستان سے الحاق کے خاتمے کا مطالبہ کیا: رانا ثنا
DAILY MITHAN Jun 14, 2026