Skip to content
  • Monday, 15 June 2026
  • 8:25 AM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • ٹیریان وائٹ کے بارے میں یلدا حکیم سے منسوب بیانات ڈیپ فیک ہیں

حالیہ پوسٹس

  • ایران اور امریکا کے درمیان 14 نکاتی مفاہمتی مسودے کی تفصیلات سامنے آ گئیں
  • امریکا ایران معاہدہ طے پانےکے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 4 فیصد گرگئیں
  • فیلڈ مارشل نے اس بار صرف اپنے ملک کیلئے نہیں بلکہ دنیاکیلئےکردکھایا، محسن نقوی کا ایران امریکا ڈیل پر بیان
  • امریکا اور ایران کے درمیان طویل اور اہم مذاکرات کے بعد امن معاہدہ طے پا گیا: وزیراعظم
  • سینئر اہلکار ایرانی وزارت خارجہ
Headline تازہ ترین

ٹیریان وائٹ کے بارے میں یلدا حکیم سے منسوب بیانات ڈیپ فیک ہیں

DAILY MITHAN Feb 16, 2026 0


پاکستانی سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ایک ویڈیو میں مبینہ طور پر اسکائی نیوز کی صحافی یلدا حکیم کو یہ کہتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے کہ قیدِ تنہائی کا سامنا کرنے والے سابق وزیراعظم عمران خان کے بیٹے، قاسم اور سلیمان، پاکستان جانے کے لیے تیار تھے لیکن انہیں ٹیریان وائٹ نے روک دیا اور وہ اس وقت تک سفر کرنے پر تیار نہیں جب تک عمران خان اس (ٹیریان) سے بھی ملنے پر رضامند نہیں ہو جاتے۔

یہ دعویٰ بالکل غلط ہے۔ یلدا حکیم نے اس قسم کے کوئی ریمارکس (یا بیانات) نہیں دیے۔

دعویٰ

10 فروری کو حکمران جماعت پاکستان مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والی پنجاب اسمبلی کی رکن حنا پرویز بٹ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (جو پہلے ٹوئٹر کے نام سے جانا جاتا تھا) پر 59 سیکنڈ کا ایک ویڈیو کلپ پوسٹ کیا۔

ویڈیو کا کیپشن یہ تھا: ”یلدا حکیم نے ایک دلچسپ دعویٰ کیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی (پاکستان تحریکِ انصاف) نے قاسم اور سلیمان کو پاکستان آنے اور ان سے ملاقات کرنے سے کیوں روک دیا ہے۔“

انہوں نے مزید کہا کہ یلدا حکیم کے اس انکشاف کے بعد پی ٹی آئی کا یہ دعویٰ غلط ثابت ہو گیا ہے کہ حکومتِ پاکستان قاسم اور سلیمان کو اپنے والد سے ملنے کے لیے آنے سے روک رہی ہے۔

اس مبینہ ویڈیو میں یلدا حکیم کو یہ کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ قاسم اور سلیمان دونوں پاکستان جانے کے لیے تیار تھے، لیکن انہیں عمران خان کی مبینہ بیٹی ٹیریان وائٹ نے روک دیا، جنہوں نے اس بات پر بھی اصرار کیا کہ وہ (خود بھی) اپنے والد سے ملنا چاہتی ہیں۔

ویڈیو میں یلدا حکیم کو یہ کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ: ”جب بیٹوں نے مسٹر عمران خان سے رابطہ کیا تو انہوں نے صاف انکار کر دیا اور کہا کہ اس سے (سیاسی) شور شرابہ پیدا ہو سکتا ہے، جس کی وجہ سے اب ہم یہ سن رہے ہیں کہ گولڈ اسمتھ خاندان کے درمیان جھگڑا چل رہا ہے اور قاسم اور سلیمان دونوں اپنی بہن ٹیریان کا ساتھ دے رہے ہیں۔“

اس آرٹیکل کے شائع کئے جانے کے وقت تک پوسٹ کو 9 ہزار سے زائد بار دیکھا، 99 مرتبہ لائک اور21 دفعہ ری پوسٹ کیا گیا۔

اسی طرح کے دعوے یہاں اور یہاں بھی شیئر کیے گئے ہیں۔

حقیقت

صحافی یلدا حکیم اور آزادانہ تصدیق سے یہ ثابت ہوا ہے کہ برطانوی پریزنٹر نے ایسا کوئی بیان نہیں دیا، اور ٹیریان وائٹ سے متعلقہ حصہ بعد میں یلدا حکیم کی ایک اصل ویڈیو میں ایڈٹ (ترمیم) کر کے شامل کیا گیا تھا۔

یلدا حکیم نے جیو فیکٹ چیک کو میسجز کے ذریعے بتایا کہ انٹرنیٹ پر گردش کرنے والا یہ کلپ جعلی ہے۔

اس کے علاوہ، جیو فیکٹ چیک نے 9 فروری کو اسکائی نیوز پر نشر ہونے والی مکمل 1 منٹ 38 سیکنڈ کی رپورٹ کا جائزہ لیا، جس میں صحافی (یلدا حکیم) نے عمران خان کے بیٹوں کی اپنے والد سے ملاقات کے لیے پاکستان کے ویزا کی درخواست کے بارے میں بات کی ہے۔ 

اس پوری رپورٹ میں انہوں نے کہیں بھی ٹیریان وائٹ کا ذکر نہیں کیا۔ انٹرنیٹ پر گردش کرنے والا یہ حصہ ڈیپ فیک ہے۔

یلدا حکیم کی اصل رپورٹ یہاں دیکھی جا سکتی ہے۔

مزید یہ کہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس (AI) مواد کی شناخت کرنے والے پلیٹ فارم ہائیو ماڈریشن (Hive Moderation) نے اس ویڈیو کو 99.8 فیصد اسکور دیا ہے، جو اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ یہ ویڈیو ممکنہ طور پر اے آئی (AI) کی مدد سے تیار کی گئی ہے۔

فیکٹ چیک: ٹیریان وائٹ کے بارے میں یلدا حکیم سے منسوب بیانات ڈیپ فیک ہیں

ہائیو ماڈریشن (Hive Moderation) کا ایک اسکرین شاٹ جس میں دکھایا گیا ہے کہ یہ ویڈیو اے آئی (AI) کے ذریعے تیار کی گئی ہے

فیصلہ: وائرل ہونے والی ویڈیو میں تحریف (Tampering) کی گئی ہے۔ مکمل رپورٹ میں یلدا حکیم نے کہیں بھی یہ نہیں کہا کہ قاسم اور سلیمان خان نے پاکستان آنے کا فیصلہ تبدیل کر لیا ہے یا انہوں نے عمران خان سے ملنے سے انکار کر دیا ہے۔

ہمیں X (ٹوئٹر) GeoFactCheck@ اور انسٹا گرام geo_factcheck@ پر فالو کریں۔ اگر آپ کو کسی بھی قسم کی غلطی کا پتہ چلے تو [email protected] پر ہم سے رابطہ کریں۔



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
تازہ ترین
ایران اور امریکا کے درمیان 14 نکاتی مفاہمتی مسودے کی تفصیلات سامنے آ گئیں
DAILY MITHAN Jun 15, 2026
تازہ ترین
فیلڈ مارشل نے اس بار صرف اپنے ملک کیلئے نہیں بلکہ دنیاکیلئےکردکھایا، محسن نقوی کا ایران امریکا ڈیل پر بیان
DAILY MITHAN Jun 15, 2026
تازہ ترین
سینئر اہلکار ایرانی وزارت خارجہ
DAILY MITHAN Jun 15, 2026
Headline تازہ ترین
100سے زائد برطانوی ارکان پارلیمنٹ کا لندن میں اسرائیلی رئیل اسٹیٹ ایونٹ کو منسوخ کرنےکا مطالبہ
DAILY MITHAN Jun 15, 2026
Headline تازہ ترین
جواد احمد معصوم آدمی ہیں، ان کیلئے بڑی دعائیں مانگی ہیں: ابرار الحق
DAILY MITHAN Jun 15, 2026
Headline تازہ ترین
سانحہ بلدیہ فیکٹری کے متاثرین اور مزدور تنظیموں نےکیس دوبارہ کھولنےکا مطالبہ کردیا
DAILY MITHAN Jun 15, 2026
Headline تازہ ترین
ہاکی پرولیگ میں پاکستان کی ناکامیوں کا سلسلہ تھم نہ سکا، اسپین کیخلاف 1-5 سے شکست
DAILY MITHAN Jun 15, 2026
تازہ ترین
عام انتخابات27 جولائی کو شیڈول کے مطابق ہوں گے، الیکشن کمیشن آزاد جموں وکشمیر
DAILY MITHAN Jun 14, 2026
Headline تازہ ترین
آزادکشمیر کی موجودہ صورتحال کالعدم ایکشن کمیٹی کی پیدا کردہ ہے: قائم مقام صدرآزاد کشمیر
DAILY MITHAN Jun 14, 2026
Headline تازہ ترین
چکوال:سی سی ڈی اہلکارکی مبینہ فائرنگ سے 9 سالہ بچی کی ہلاکت کی تفتیش سی سی ڈی کے ہی سپرد
DAILY MITHAN Jun 14, 2026
Headline تازہ ترین
بھارت نے پاکستان کو جیت کیلئے171 رنز کا ہدف دے دیا
DAILY MITHAN Jun 14, 2026
Headline تازہ ترین
بانی پی ٹی آئی ہوتے تو اسرائیل اور امریکا کو ایران پر حملےکی ہمت نہ ہوتی، عامر ڈوگر
DAILY MITHAN Jun 14, 2026
Headline تازہ ترین
میرے ادارے میں 20 ارب سے زائد کی کرپشن ہوئی، ہم دباؤ قبول نہیں کر رہے سزا دلانا چاہتے ہیں: وزیرمحنت سندھ
DAILY MITHAN Jun 14, 2026
Headline تازہ ترین
چینی کا استعمال مکمل ختم کرنا صحت کیلئے نقصان دہ ہوتا ہے، تحقیق
DAILY MITHAN Jun 14, 2026
Headline تازہ ترین
صنعتکار عارف حبیب نے بجٹ میں لیےگئے اقدامات سے سرمایہ کاری میں اضافہ انتہائی مشکل قرار دے دیا
DAILY MITHAN Jun 14, 2026
Headline تازہ ترین
انڈے کھانے سے جسم پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟
DAILY MITHAN Jun 14, 2026
تازہ ترین
راولاکوٹ میں کالعدم ایکشن کمیٹی کے افراد کی پولیس بکتربندپرفائرنگ، 30 سے زائد گولیاں ماری گئیں
DAILY MITHAN Jun 14, 2026
Headline تازہ ترین
اس تصویر میں ٹائیگر کے کتنے چہرے چھپے ہیں؟
DAILY MITHAN Jun 14, 2026
Headline تازہ ترین
دنیا کے پہلے کھرب پتی ایلون مسک کا گھر آپ کو دنگ کر دے گا
DAILY MITHAN Jun 14, 2026
Headline تازہ ترین
پاکستانی نژاد سعودی ماہرِ معاشیات ڈاکٹر محمد عمر چھاپرا 93 برس کی عمر میں انتقال کر گئے
DAILY MITHAN Jun 14, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
امریکا اور ایران کے درمیان طویل اور اہم مذاکرات کے بعد امن معاہدہ طے پا گیا: وزیراعظم
DAILY MITHAN Jun 15, 2026
پاکستان
بجٹ ریلیف پرمبنی ہے، ہم خوشحالی کے دور میں داخل ہو رہے ہیں: عطا تارڑ کا دعویٰ
DAILY MITHAN Jun 14, 2026
پاکستان
آزاد کشمیر کے کچھ بہکے ہوئے بھائی کسی ایجنڈے پر چل رہے ہیں، خواجہ آصف
DAILY MITHAN Jun 14, 2026
پاکستان
عوامی ایکشن کمیٹی کو بیرونی فنڈنگ حاصل ہے،کمیٹی نے اراکین کے حلف نامے سے پاکستان سے الحاق کے خاتمے کا مطالبہ کیا: رانا ثنا
DAILY MITHAN Jun 14, 2026