افغانستان کے مایہ ناز اسپنر راشد خان ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 700 وکٹیں حاصل کرنے والے پہلے بولر بن گئے۔
راشد خان نے یہ سنگ میل آج ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے میچ میں یو اے ای کے خلاف وکٹ حاصل کرکے عبور کیا۔
ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ویسٹ انڈیز کے ڈیوین براوو 631 وکٹیں حاصل کرکے دوسرے نمبر پر ہیں جنہیں راشد خان نے فروری 2025 میں پیچھے چھوڑ دیا تھا۔
تیسرے نمبر پر بھی ویسٹ انڈیز کے شیو نارائن ہیں جنہوں نے 613 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں۔
اس کے علاوہ راشد خان ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں بھی سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے بولر ہیں، وہ 191 وکٹوں کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں جب کہ دوسرے نمبر پر نیوزی لینڈ کے ٹم ساؤتھی اور تیسرے نمبر پر بھی کیوی اسپنر اش سودھی موجود ہیں جنہوں نے بالترتیب 164 اور 162 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں۔


























Leave a Reply