پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد یوسف نے کہا ہے کہ شاہین آفریدی، بابراعظم اور شاداب خان کا وقت گزرچکا ہے۔
محمد یوسف نے کہا کہ پاکستان کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کو اب نئے پرفارمرز کی ضرورت ہے،کمزور ٹیموں کے خلاف بے معنی فتوحات سے کوئی فائدہ نہیں ہونا۔
خیال رہے کہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف کھیلے گئے میچ میں پاکستان کو 61 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹ کے نقصان پر 175 رنز بنائے، بھارت کے 176 رنز کے ہدف کے جواب میں پاکستانی ٹیم 18 اوور میں 114 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔
میچ میں شاداب خان نے ایک اوور میں بغیر کوئی وکٹ لیے 17 رنز دیے، شاہین آفریدی نے 2 اوورز میں 31 رنز دے کر ایک وکٹ لی جبکہ بابر اعظم صرف 5 رنز اسکور کرسکے۔
























Leave a Reply