وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ کل بھی کچھ لوگوں نے صوبہ بنانے کی بات کی ہے، انہيں کہتاہوں چپ کرکے بیٹھ جاؤ ۔
مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ متحد رہے گا، اگر تم سندھ توڑنے کا سوچتے ہو تو تم پاکستان کے لیے نہیں سوچتے۔
وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ بلدیاتی اداروں کو مضبوط کرنا چاہتے ہیں، وزیراعظم کا یہ کام نہیں کہ وہ گلی میں گٹر کے ڈھکن لگائے۔
مراد علی شاہ نے کراچی کے علاقے ملیر میں خالدبن ولید فلائی اوورکا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے میئر کراچی کو 100 روز میں پل بنانے کا چیلنج دیا تھا، اب انہیں عظیم پورہ فلائی اوور بنانے کا ایک اورچیلنج دے رہاہوں۔
وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ کراچی کو وہ اسٹرکچر فراہم کریں گے جس کا وہ حقدار ہے۔

























Leave a Reply