جھنگ کے علاقے ماڑی بلوچاں میں بہن بھائی نے مل کر باپ کو مبینہ طورپرقتل کر ڈالا۔
پولیس کے مطابق 10روز قبل تھانہ کوٹ شاکر میں بیٹے نے باپ کے اغوا کا مقدمہ درج کرایا تھا۔
پولیس کے مطابق تحقیقات کے دوران معلوم ہوا کہ 15سال کے لڑکے نے 13سالہ بہن کے ساتھ مل کر اپنے باپ کو مبینہ طور پر قتل کیا۔
پولیس نے بتایا کہ دونوں بہن بھائی نے باپ کو قتل کرنے کے بعد کے لاش صحن میں دفنا دی تھی۔
پولیس کے مطابق گرفتارملزمان کی نشاندہی پرآلہ قتل گھرکی چھت سے برآمد کرلیا گیا اور ملزمان سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔


























Leave a Reply