وفاقی وزیر برائے اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی آنکھ کے جاری علاج کے تسلسل میں مزید معائنہ کیا جائے گا۔
اپنی ٹوئٹ میں عطا تارڑ کا کہنا تھاکہ بانی پی ٹی آئی کا ماہرینِ امراضِ چشم ایک خصوصی طبی ادارے میں علاج کریں گے اور ان کے علاج اور معائنے کی تفصیلی رپورٹ بھی سپریم کورٹ میں جمع کرائی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے علاج کے معاملے پر قیاس آرائیوں سے گریز کیا جائے۔
دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے جنرل سیکرٹری سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کا ٹھیک علاج ہونا ان کاحق ہے، اس میں دیرنہیں ہونی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ معلوم ہوا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی بیٹوں سےبات کروادی گئی ہے، یہ بھی بتایا گیا ہے کہ حکومت بانی پی ٹی آئی کو شفا انٹرنیشنل لے جانے کیلئے رضامند ہے، یہ بھی کہا گیا ہے کہ بانی کےخاندان کےایک فردکوبھی ملنے کی اجازت دی جائے گی۔


























Leave a Reply