آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاک بھارت ٹاکرے سے قبل بھارتی بیٹرز پر پاکستانی اسپنر عثمان طارق کا خوف طاری ہوگیا۔
آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں اتوار کو پاک بھارت ٹاکرا ہونا ہے اور اس سے قبل جس چیز کی سب سے زیادہ بات کی جارہی ہے وہ پاکستانی اسپنر عثمان طارق کا ایکشن ہے۔
بھارتی بیٹرز بھی عثمان طارق کے منفرد بولنگ ایکشن سے پریشان ہیں۔
پاکستان کے خلاف میچ سے قبل کولمبو میں نیٹ سیشن کے دوران بھارتی بیٹرز نے عثمان طارق کے بولنگ ایکشن کے انداز کے بولرز کے سامنے پریکٹس کی۔
بھارتی اوپنر ایشان کشن نے نیٹ بولرز کے ساتھ خصوصی پریکٹس کی۔
کولمبو میں پریس کرتے ہوئے بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو نے کہا کہ عثمان طارق مختلف کرکٹر ہیں لیکن ہتھیار نہیں ڈال سکتے، پاکستان کے اسپنرزاچھا کھیل رہے ہیں ہم نے پلان کیا ہوا ہے۔


























Leave a Reply