کراچی: ملک بھر میں سونے کی قیمت میں آج بھی ہزاروں روپے کا اضافہ ہوگیا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 7 ہزار روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 5 لاکھ 26 ہزار962 روپے ہوگئی۔
ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت میں 6 ہزارروپے سے زائدکا اضافہ ہوا جس کے بعد قیمت 4 لاکھ 51 ہزار 784 روپے ہوگئی۔
دوسری جانب عالمی بازار میں سونا 70 ڈالر اضافے سے 5042 ڈالر فی اونس ہے۔


























Leave a Reply