کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں وردی اور سادہ لباس میں ملبوس پولیس اہلکاروں کی چھاپے کے دوران خواتین اور مردوں کو ڈنڈے مارنے کی ویڈیو وائرل ہو گئی۔
ویڈیو میں سادہ اور پولیس وردی میں ملبوس اہلکاروں کو بلدیہ ٹاؤن کی ایک گلی میں کھڑے دیکھا جا سکتا ہے۔
وائرل ویڈیو کے مطابق سادہ لباس اہلکاروں نے خواتین اور مردوں کو ڈنڈے مارے، اہلکاروں نے چھاپے کے خلاف جمع ہونے والی خواتین اور مردوں کو منتشرکرنےکے لیے ہوائی فائرنگ بھی کی۔
وائرل ہونے والی ویڈیو کے حوالے سے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اہلکاروں کاضلع کیماڑی اور اسپیشل انوسٹی گیشن یونٹ سےتعلق نہیں ہے، واقعے سے متعلق تحقیقات کی جا رہی ہیں۔


























Leave a Reply