سرگودھا کے گاؤں تنکی والا میں خاتون کو شوہر اور اس کے بھائی نے قتل کردیا۔
پولیس کے مطابق ملزمان نے طبعی موت قرار دے کر تدفین بھی کر دی تھی، میت کو غسل دینے والی خاتون نے گلے پرتشدد کے نشان دیکھے اور اہل محلہ کو آگاہ کیا۔
پولیس نے ملزمان کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے۔
پولیس کا بتانا ہے کہ مجسٹریٹ کی منظوری کے بعد میڈیکل بورڈ لاش کا پوسٹ مارٹم کرے گا اور پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔


























Leave a Reply