آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت نہ کرنے کی صورت میں پی سی بی نے پلان تیار کر لیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف سے آج چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی ملاقات شیڈولڈ ہے، وزیراعظم اور وزیر داخلہ کی ملاقات آج شام 6 بجے ہونے کا امکان ہے، ملاقات کے بعد ورلڈ کپ کے حوالے سے اعلان متوقع ہے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ پاکستان ورلڈ کپ میں شرکت کرے گا یا نہیں فیصلہ آج ہونے کا امکان ہے، ورلڈکپ کے حوالے سے فیصلہ وزیراعظم شہباز شریف کریں گے۔
ذرائع کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شرکت کے فیصلے کے بعد قومی ٹیم کی کٹ کی رونمائی کا فیصلہ ہوگا، اگر پاکستان ورلڈ کپ کے لیے نہیں جاتا تو کٹ کی رونمائی نہیں کی جائے گی۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ ورلڈکپ میں شرکت نہ کرنے کی صورت میں پی سی بی نے پلان تیار کرلیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شرکت نہ کرنے کی صورت میں 4 ٹیموں کا ٹورنامنٹ لاہور میں کرایا جائے گا۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ پاکستان ٹیم، شاہینز انڈر 18 ٹیموں کو چار ٹیموں میں تقسیم کیا جائے گا۔


























Leave a Reply