آج رات ‘سنو مون’ کا خوبصورت نظارہ کیا جاسکے گا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق چاند فروری کی پہلی تاریخ کو پہلے زیادہ روشن اور بڑا نظر آئے گا، جسے ‘سنو مون’ کا نام دیا گیا ہے۔
اس حوالے سے امریکی خلائی تحقیقاتی ادارے ناسا نے اطلاع دی ہے کہ چاند یکم فروری بروز اتوار شام 5:09 بجے پوری آب و تاب کے ساتھ روشن ہوگا۔
یہ غروب آفتاب کے قریب مشرقی افق پر کم ہوتے ہوئے مکمل دکھائی دے گا اور اس دوران اس کا رنگ نارنجی دکھائی دے گا۔
ناسا کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ 31 فروری کی رات سے شروع ہونے والا یہ ‘سنو مون’ 2 فروری تک دیکھا جاسکے گا۔
چاند کا ‘سنو مون’ نام کیوں رکھا گیا؟
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ شمالی امریکا میں فروری کے مہینے میں پڑنے والی شدید برفباری کی وجہ سے اس چاند کا نام ‘سنو مون’ رکھا گیا ہے۔
کچھ قبائل میں اسے سلیٹ مون، ونڈ مون اور کرو مون بھی کہا جاتا ہے۔


























Leave a Reply