Skip to content
  • Wednesday, 3 June 2026
  • 11:31 AM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • شوکت خانم اسپتال کراچی

حالیہ پوسٹس

  • بجٹ میں اراکین پارلیمنٹ کے لاجز کی تعمیر کیلئے ڈیڑھ ارب روپے مختص کرنے کی تجویز
  • ایران سے کہا ہے اب وقت آگیا ہے کسی نہ کسی طرح معاہدہ کرلیں: ٹرمپ
  • اسلام آباد میں مارکیٹوں اور دکانوں کے اوقات کار میں توسیع
  • آئندہ مالی سال کیلئے کم از کم ماہانہ اجرت 45 ہزار مقرر کرنیکی سفارش
  • کورنگی ڈھائی نمبر میں فائرنگ سے ڈاکو ہلاک
Headline تازہ ترین

شوکت خانم اسپتال کراچی

DAILY MITHAN Jan 29, 2026 0


یہ جولائی 1988ء کا قصہ ہے ۔ اُسوقت کے فوجی صدر جنرل ضیاء الحق نے پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان عمران خان کو اپنے ایک دوست کے ذریعہ پیغام بھیجا کہ میں آپکو وفاقی وزیر بنانا چاہتا ہوں۔ عمران خان کو یہ پیغام لندن میں ملا جہاں وہ کاؤنٹی کرکٹ کھیل رہے تھے۔ پیغام لانیوالے ان کے دوست اشرف نوابی تھے جو جنرل ضیاء کے بھی بہت قریب تھے۔ پاکستان کے فوجی صدر کی پیشکش نے عمران خان کو حیران کر دیا۔ انہوں نے کچھ ہی عرصہ قبل اپنی والدہ شوکت خانم کے نام پر کینسر اسپتال بنانے کیلئے فنڈ ریزنگ شروع کی تھی۔

 وفاقی وزیر بنکر وہ اس اسپتال کیلئےحکومت سے کافی مراعات حاصل کر سکتے تھے۔ عمران خان کو وفاقی وزیر بنانیکی پیشکش کا اصل مقصد جنرل ضیاء کی انتہائی غیرمقبول حکومت کو سہارا دینا تھا۔ اس پیشکش سےکچھ ہفتے قبل 29مئی 1988ء کو جنرل ضیاء نے اپنے ہاتھوں سے بنائے ہوئے وزیراعظم محمد خان جونیجو کی حکومت کو برطرف کر دیا تھا۔ اس برطرفی کے بعد جنرل ضیاء کسی نئے وزیراعظم اور نئی کابینہ کی تلاش میں تھے۔ اُنکا خیال تھا کہ اگر عمران خان نئی حکومت میں شامل ہو جائے تو جنرل ضیاء کی اپنی ساکھ بھی بہتر ہو جائیگی۔ عمران خان نے اشرف نوابی کو جواب میں کہا کہ فوری طور وزیر بننے کا مطلب یہ ہے کہ میں کرکٹ چھوڑ دوں۔ یہ ممکن نہ تھا۔ انہیں کہا گیا آپ کرکٹ نہ چھوڑیں بس کبھی کبھی کابینہ کے اجلاس میں شرکت کیلئے آجایا کریں لیکن عمران خان نے معذرت کر لی۔ 

جنرل ضیاء کو عمران خان سے انکار کی توقع نہ تھی۔ اس انکار کے بعد اُنہوں نے اپنے بیٹے ڈاکٹر انوارالحق سے کہا کہ آپ عمران خان سے رابطہ کریں۔ ڈاکٹر انوار نے عمران خان کو فون کیا اور بتایا کہ صدر مملکت جنرل ضیاء الحق کرپٹ سیاستدانوں سے تنگ آ چکے ہیں اوراب پاکستان کو عمران خان جیسے ایماندار لوگوں کی ضرورت ہے۔ فوجی صدر کے بیٹے کو انکار کافی مشکل تھا لیکن عمران خان نے ڈاکٹر انوار سے بھی معذرت کرلی۔ چند ہفتوں کے بعد 17اگست 1988ء کو جنرل ضیاءالحق بہاولپور کی فضا میں ایک ہوائی حادثے کا شکار ہو گئے۔ اس حادثے کے بعد سینیٹ کے چیئرمین غلام اسحاق خان صدر بن گئے اور نئے انتخابات کے بعد بینظیر بھٹو وزیراعظم بن گئیں ۔ اگر جولائی 1988ء میں عمران خان وفاقی وزیر بننے کیلئے ہاں کر دیتے تو ناں تو شوکت خانم کینسر اسپتال بنتا اور نہ ہی تحریک انصاف بنتی- جنرل ضیاء کیساتھ ہی اُنکی نئی حکومت میں شامل افراد بھی پس منظر میں چلے جاتے۔ 

وزیر بن جانے سے عمران خان کی ساکھ بہت خراب ہو جاتی اور شاید وہ 1992ء کا کرکٹ ورلڈ کپ بھی نہ جیت پاتے ۔ 1992ء کے ورلڈ کپ سے کچھ دن قبل عمران خان ایک انجری کا شکار ہو گئے لیکن انہوں نے انجری کے باوجود ورلڈ کپ کھیلنے کا فیصلہ کیا ۔ یہ اُن کا پانچواں ورلڈ کپ تھا اور وہ ریٹائرمنٹ سے قبل ہر قیمت پر پاکستان کو ورلڈ چیمپئن بنانا چاہتے تھے۔ یہ ورلڈ کپ شوکت خانم کینسر استپال کیلئے بھی بڑا اہم تھا۔ عمران خان کے خواب کی طاقت سے انجری کے باوجود پاکستان ورلڈ کپ جیت گیا۔ یہی وجہ تھی کہ 1992ء کا ورلڈ کپ جیتنے کے دو سال بعد شوکت خانم کینسر اسپتال لاہور کا افتتاح ہو گیا۔ مجھے آج بھی وہ دن یاد ہے جب ہم خان صاحب کے ہمراہ وہ جگہ دیکھنے گئے جہاں اسپتال تعمیر ہونا تھا۔ ڈاکٹر فیصل سلطان کو یاد ہو گا کہ اسوقت جوہر ٹاؤن کے علاقے میں ہر طرف کھیت ہی کھیت تھے۔ بہت کم لوگوں کو یقین تھا کہ شوکت خانم کینسر اسپتال کا خواب کبھی حقیقت بھی بنے گا۔ میرے سمیت بہت سے صحافی، فنکار، ادیب اور شاعر اس کینسر اسپتال کیلئے عطیات اکٹھے کرنے کی مہم میں رضا کارانہ طور پر شامل تھے۔

اُن دنوں حبیب جالب صاحب علیل تھے لیکن علالت کے باوجود نثارعثمانی صاحب کی ہدایت پر اُنکی یاداشتیں ریکارڈ کی جا رہی تھیں ۔ انکی یاداشتوں میں عمران خان کے والد اکرام اللہ خان نیازی کا بھی ذکر آگیا۔ جنرل ایوب خان کے دور میں اکرام الله خان نیازی پی ڈبلیو ڈی میں انجینئر ہوا کرتےتھے۔ وہ اور اُنکے ایک رشتہ دار امان اللہ نیازی ایڈووکیٹ نے 1964ءمیں جنرل ایوب خان کیخلاف محترمہ فاطمہ جناح کی بطور صدارتی امیدوار بڑی حمایت کی تھی۔ جالب صاحب بھی فاطمہ جناح کی انتخابی مہم میں شامل تھے لہٰذا اُنکی اکرام اللہ خان نیازی سے سلام دعا ہو گئی اور پھر وہ ایک دوسرے کے دوست بن گئے۔ محترمہ فاطمہ جناح کی حمایت بہت بڑا جرم تھا۔ایوب خان کی حکومت نے اکرام اللہ خان نیازی کو مادر ملت کی حمایت کرنے کے جرم میں اتنا تنگ کیا کہ 1967ء میں انہوں نے پی ڈبلیوڈی کی سرکاری ملازمت سے استعفیٰ دے دیا اور اپنی ایک پرائیویٹ فرم بنا لی۔

اکرام اللہ خان نیازی کو انجینئرنگ کے شعبے میں تجربے کے باعث شوکت خانم اسپتال لاہور کی تعمیر کے منصوبے کا نگران بنایا گیا۔ ایک دن اکرام اللہ خان نیازی کا ذکر آیا تو میں نے جالب صاحب سے کہا کہ وہ بھی اس کینسر اسپتال کیلئے کچھ کریں۔ اُنہوں نے فوری طور پر ایک نظم لکھ کر دیدی جو میں نے روزنامہ جنگ میں شائع کرائی۔ اُس نظم میں جالب صاحب نے کہا۔ تو والدہ کی دعاوں سے،سعی پیہم سے بنا ہے دیس کی پہچان، اسپتال بناترے خیال کی پاکیزگی پر اہل جہاںہزار جاں سے ہیں قربان، اسپتال بنا جالب صاحب کی یاداشتیں مکمل ہو گئیں تو انہوں نے خاص طور پر شوکت خانم اسپتال کے بارے میں اپنی پوری نظم ’’جالب بیتی‘‘ میں شامل کرائی۔ 1993ء میں ’’جالب بیتی‘‘ کے شائع ہونے کے چند ہفتوں بعد حبیب جالب کا انتقال ہوگیا۔ 29 دسمبر 1994ء کو شوکت خانم کینسر اسپتال لاہور کا افتتاح ہوا۔ حبیب جالب اس دنیا میں موجود نہیں تھے لیکن استپال کا خواب حقیقت بن گیا۔ پھر ایسا ہی ایک کینسر اسپتال پشاور میں تعمیر ہوا اور اب ایک تیسرا شوکت خانم کینسر استپال کراچی میں زیر تعمیر ہے۔ کراچی کے کینسر اسپتال کے افتتاح کی ڈیڈ لائن دسمبر 2026 ء ہے ۔ اس اسپتال کی تعمیر مکمل کرنے کیلئے 9ارب روپے کی ضرورت ہے۔

 اسپتال کی فنڈ ریزنگ کیلئے عمران خان دستیاب نہیں ہیں کیونکہ وہ جیل میں قید ہیں۔ چھ سال پہلے شوکت خانم اسپتال کی فنڈ ریزنگ کیلئے ایک لائیو ٹرانسمیشن کا اہتمام کیا گیا تو عمران خان وزیراعظم تھے۔ میں اُنکی حکومت کا ناقد تھا لیکن انہوں نے مجھے بھی اس ٹرانسمیشن میں دعوت دی۔ وہاں علی ظفر ، ریما، جاوید میانداد، شعیب اختر، جہانگیر خان اور دیگر اہم شخصیات موجود تھیں۔ فخر عالم اس لائیو ٹرانسمیشن کی میزبانی کر رہے تھے۔ آج ایسی کوئی لائیو ٹرانسمیشن نہیں ہو سکتی۔ اب تو لائیو ٹاک شو بھی مشکل ہو چکا۔

وقت تیزی سے بدل چکا ہے اور آئندہ بھی بدلے گا۔ ڈاکٹر فیصل سلطان، خواجہ نذیر اور شوکت خانم اسپتال کے دیگر ذمہ داران کئی مشکلات کے باوجود شوکت خانم اسپتال کراچی کی بروقت تکمیل کیلئے دن رات جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں ۔ عمران خان نے لاہور اور پشاور کے اسپتال عوام کی مدد سے مکمل کئے تھے۔ اب کراچی میں شوکت خانم کینسر استپال کی تعمیر مکمل کرنے کیلئے بھی عوام کی مدد چاہئے ۔

 اس نیک کام کیلئے اپنے عطیات یا زکوٰۃ جمع کرانے کیلئے 0800-11555یا واٹس ایپ نمبر 0300-0666363پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔ شوکت خانم کینسر اسپتال کی ویب سائٹ Shaukatkhanum.org.pk کے ذریعہ آپ آن لائن بھی اپنے عطیات اور زکواۃ اس نیک کام میں شامل کرسکتے ہیں۔ تمام اہم قومی بینکوں میں شوکت خانم اسپتال کے اکاؤنٹس موجود ہیں وہاں بھی عطیات جمع کرائے جا سکتے ہیں۔ یہ پراجیکٹ سیاست سے بالاتر ہے۔ اس نیک کام میں حصہ ڈالنا دراصل صدقہ جاریہ ہے۔ اللہ تعالیٰ آپکی نیکی قبول فرمائے اور ہم سب کو دکھی انسانیت کی خدمت کے قابل بنائے ۔ (آمین)


جیو نیوز، جنگ گروپ یا اس کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
تازہ ترین
بجٹ میں اراکین پارلیمنٹ کے لاجز کی تعمیر کیلئے ڈیڑھ ارب روپے مختص کرنے کی تجویز
DAILY MITHAN Jun 3, 2026
Headline تازہ ترین
ایران سے کہا ہے اب وقت آگیا ہے کسی نہ کسی طرح معاہدہ کرلیں: ٹرمپ
DAILY MITHAN Jun 3, 2026
تازہ ترین
آئندہ مالی سال کیلئے کم از کم ماہانہ اجرت 45 ہزار مقرر کرنیکی سفارش
DAILY MITHAN Jun 3, 2026
Headline تازہ ترین
کورنگی ڈھائی نمبر میں فائرنگ سے ڈاکو ہلاک
DAILY MITHAN Jun 3, 2026
تازہ ترین
جائیداد خرید و فروخت پر ٹیکس میں بڑی کمی کی تجاویز تیار
DAILY MITHAN Jun 3, 2026
Headline تازہ ترین
بلوٹوتھ ڈیوائس کا نام ‘بم’ ہونے پر امریکی پرواز کی ایمرجنسی لینڈنگ، یہ معاملہ کیا ہوا؟
DAILY MITHAN Jun 3, 2026
Headline تازہ ترین
پنجاب کا بدلتا سیاسی مزاج
DAILY MITHAN Jun 3, 2026
Headline تازہ ترین
فیفا ورلڈکپ 2026 میں1248 کھلاڑیوں کی شمولیت، ایونٹ تاریخ کا سب سے بڑا ٹورنامنٹ بن گیا
DAILY MITHAN Jun 3, 2026
Headline تازہ ترین
کراچی میں کئی ماہ سے جاری پانی کا شدید بحران ختم نہ ہوسکا، شہری رُل گئے
DAILY MITHAN Jun 3, 2026
Headline تازہ ترین
سندھ، پنجاب اور پختونخوا کے مختلف شہروں میں تیز ہوائیں،طوفان اور بارش، 20 سے زائد افراد زخمی
DAILY MITHAN Jun 3, 2026
Headline تازہ ترین
سپریم کورٹ نے نشے کی حالت کو بنیاد بناکر مجرم کی سزائے موت عمر قید میں تبدیل کرنے کی درخواست مسترد کر دی
DAILY MITHAN Jun 3, 2026
تازہ ترین
وفاقی بجٹ پر پیپلز پارٹی کے خدشات دور کرنے کیلئے حکومت اور پی پی پی کے مذاکرات نتیجہ خیز نہ ہوسکے
DAILY MITHAN Jun 3, 2026
Headline تازہ ترین
پاکستانی نوجوان مقبوضہ کشمیر کی لڑکی کے عشق میں لائن آف کنٹرول کے پار پہنچ گیا
DAILY MITHAN Jun 3, 2026
Headline تازہ ترین
اے این پی نے سوشل میڈیا پر مذہبی اشتعال انگیز مہم کیخلاف این سی سی آئی اے میں درخواست جمع کرادی
DAILY MITHAN Jun 2, 2026
Headline تازہ ترین
پنکی ڈرگ والی پر ڈرامہ بنانےکا اعلان کیا گیا، اس موضوع پر فلم بننی چاہیے تھی: عظمیٰ بخاری
DAILY MITHAN Jun 2, 2026
Headline تازہ ترین
مشرق وسطیٰ میں جنگی صورتحال کے منفی اثرات، پاکستان میں 70 سے 80 فیصد اداروں نے سرمایہ کاری کے فیصلےمؤخرکردیے
DAILY MITHAN Jun 2, 2026
Headline تازہ ترین
بلوچستان کے مختلف علاقوں میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے 17 دہشتگرد ہلاک
DAILY MITHAN Jun 2, 2026
تازہ ترین
اٹلی میں4 پاکستانیوں کے قتل کے الزام میں 2 پاکستانی گرفتار
DAILY MITHAN Jun 2, 2026
Headline تازہ ترین
رات گئے تک جاگنے کی عادت کا نیا اثر دریافت
DAILY MITHAN Jun 2, 2026
Headline تازہ ترین
اڈیالہ جیل میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ملاقات کرا دی گئی، 40 منٹ تک جاری رہی
DAILY MITHAN Jun 2, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
کراچی میں طویل لوڈشیڈنگ پر نیپرا نے کے الیکٹرک سے رپورٹ طلب کرلی
DAILY MITHAN Jun 3, 2026
پاکستان
کے پی میں فارورڈ بلاک پروپیگنڈا ہے، جب تک عمران خان کا نیا پیغام نہیں آتا، میں ہی وزیراعلیٰ رہوں گا: سہیل آفریدی
DAILY MITHAN Jun 2, 2026
پاکستان
پنجاب بھر کے مدارس ایک ہی رجسٹریشن نظام کے تحت لانے کا فیصلہ
DAILY MITHAN Jun 2, 2026
پاکستان
لبنان پر اسرائیلی حملے عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہیں: پاکستان کی سخت مذمت
DAILY MITHAN Jun 2, 2026