کراچی: ڈی جی ریسکیو 1122 بریگیڈیئر ریٹائرڈ صبغت اللہ نے گل پلازہ کے گراؤنڈ فلورپر بھی لاشوں کے موجود ہونے کا خدشہ ظاہر کردیا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی جی ریسکیو 1122 نے بتایا کہ گل پلازہ میں آگ کے باعث 85 افراد لاپتا تھے، جن میں سے 64 کے قریب افراد کی لاشیں ملی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ خدشہ ہے کہ آگ لگنے والے گراؤنڈ فلورپر بھی لاشیں موجود ہیں۔
ڈی جی ریسکیو 1122 نے مزید بتایا کہ عمارت کا 10 سے 15 فیصد حصہ وہ ہے جہاں نہیں پہنچ سکےتھے، آج عمارت کے ان حصوں میں بھی سرچنگ کریں گے۔
بریگیڈیئر ریٹائرڈ صبغت اللہ کے مطابق جی پی ایس ریڈار کے ذریعے دیکھا گیا کہ کوئی زندہ موجود تو نہیں، ابتدائی طور پر معلوم ہوا ہے کہ ڈک کے ذریعے آگ پھیلی۔


























Leave a Reply