Skip to content
  • Tuesday, 2 June 2026
  • 1:52 PM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • سندھ حکومت نے تمام تعلیمی بورڈز میں ’نمبر سسٹم‘ ختم کردیا،گریڈنگ نظام کی منظوری

حالیہ پوسٹس

  • درجنوں مقدمات میں مطلوب منشیات فروش خاتون بیٹوں سمیت گرفتار
  • گوگل کی جانب سے کروڑوں مچھروں کو کھلی فضا میں چھوڑنے کا منصوبہ کیوں بنایا گیا ہے؟
  • چاہتا ہوں کرنسی سے قائداعظم کی تصویر ہٹا دی جائے، شہزاد نواز نے ایسا کیوں کہا؟
  • حزب اللہ اور اسرائیل کے درمیان امریکی تجویز کے تحت جزوی جنگ بندی پر اتفاق
  • رکشہ ڈرائیور نے چالان ہونے پر رکشے کو آگ لگادی
تازہ ترین

سندھ حکومت نے تمام تعلیمی بورڈز میں ’نمبر سسٹم‘ ختم کردیا،گریڈنگ نظام کی منظوری

DAILY MITHAN Jan 20, 2026 0


سندھ حکومت نے تمام تعلیمی بورڈز میں ’نمبر سسٹم‘ ختم کردیا،گریڈنگ نظام کی منظوری

نئے نظام کے تحت 40 فیصد سے کم نمبر لینے والے طلبہ فیل تصور ہوں گے: صوبائی وزیر/ فائل فوٹو

کراچی: سندھ حکومت نے صوبے کے تمام تعلیمی بورڈز میں ’نمبر سسٹم‘ ختم کر دیا۔

وزیر جامعات سندھ اسماعیل راہو کے مطابق میٹرک اور انٹر کے لیے نئے گریڈنگ نظام کی منظوری دے دی گئی ہے جس کے تحت 40 فیصد سے کم نمبر لینے والے طلبہ فیل تصور ہوں گے۔

اسماعیل راہو نے بتایا کہ تعلیمی بورڈز میں امتحانی نتائج کے لیے رائج قدیم نمبر سسٹم ختم کرکے بین الاقوامی معیار کا نیا ’گریڈنگ سسٹم‘ نافذ کرنے کی منظوری دے دی ہے، یہ اہم فیصلہ انٹر بورڈ کو آرڈینیشن کمیشن (IBCC) کے وفاقی سطح پرکیے گئے پالیسی فیصلوں کی روشنی میں کیا گیا ہے۔

مرحلہ وار اطلاق:

انہوں نے بتایا کہ نئے گریڈنگ سسٹم کا اطلاق صوبے بھر میں مرحلہ وار ہوگا، رواں سال 2026 میں 9 ویں اور 11ویں (SSC-I / HSSC-I) کے پہلے سالانہ امتحانات سے اس کا آغاز کیا جائے گا۔

صوبائی وزیر کے مطابق سال 2027 میں دہم اور بارہویں (SSC-II / HSSC-II) کے سالانہ امتحانات پر بھی اس کا اطلاق ہوگا، اب طلبہ کی کارکردگی کو نمبروں کے بجائے درج ذیل گریڈز میں تقسیم کیا جائے گا۔

*اے ڈبل پلس (A++) 96 فیصد سے100 فیصد جب کہ اے پلس (A+) 91 فیصد سے 95 فیصد ہوگا۔

*اے (A) 86 فیصد سے 90 فیصد جب کہ بی ڈبل پلس (B++) 81 فیصد سے 85 فیصد ہوگا۔

*بی پلس (B+) 76 فیصد سے 80 فیصد جب کہ بی (B) 71 فیصد سے 75 فیصد ہوگا۔

*سی پلس (C+) 61 فیصد سے 70 فیصد جب کہ سی (C) 51 فیصد سے 60 فیصد ہوگی۔

*ڈی (D) 40 فیصد سے 50 فیصد امرجنگ ہوگا۔

*یو (U) 40 فیصد سے کم (ناکام / انڈر گریڈ) ہوگا۔

اسماعیل راہو کے مطابق نئی پالیسی کے تحت پاسنگ مارکس کی کم از کم حد 40 فیصد مقرر کی گئی ہے، وہ طلبہ جو کسی بھی پرچے میں 40 فیصد سے کم نمبر حاصل کریں گے، انہیں ’یو‘ یعنی ’ان گریڈڈ‘ قرار دیا جائے گا۔

صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ ایسے طلبہ کو اسی پرچے میں دوبارہ امتحان دے کر اپنی کارکردگی بہتر کرنے کا موقع فراہم کیاجائے گا، اس نظام کا مقصد ملک بھر کے تعلیمی بورڈز میں یکسانیت لانا ہے، تمام بورڈز میں اس نظام کے مکمل نفاذ کے بعد مستقبل میں جی پی اے (GPA) سسٹم بھی متعارف کرایا جائے گا۔

وزیر جامعات کے مطابق سندھ حکومت نے اس نئی پالیسی کی باقاعدہ منظوری دے دی ہے۔



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
Headline تازہ ترین
درجنوں مقدمات میں مطلوب منشیات فروش خاتون بیٹوں سمیت گرفتار
DAILY MITHAN Jun 2, 2026
Headline تازہ ترین
گوگل کی جانب سے کروڑوں مچھروں کو کھلی فضا میں چھوڑنے کا منصوبہ کیوں بنایا گیا ہے؟
DAILY MITHAN Jun 2, 2026
Headline تازہ ترین
رکشہ ڈرائیور نے چالان ہونے پر رکشے کو آگ لگادی
DAILY MITHAN Jun 2, 2026
Headline تازہ ترین
اداکارہ مومنہ اقبال کے شوہر کون ہیں؟ تفصیلات سامنے آگئیں
DAILY MITHAN Jun 2, 2026
Headline تازہ ترین
میری ماں نے میری شادی مضبوط بنانے میں کردار ادا کیا: ندا یاسر
DAILY MITHAN Jun 2, 2026
Headline تازہ ترین
شارع فیصل پر لین خلاف ورزی پر پہلے دن کتنے چالان ہوئے؟ رپورٹ جاری
DAILY MITHAN Jun 2, 2026
Headline تازہ ترین
جعلی دواؤں کے خاتمے کی جانب اہم قدم، وفاقی کابینہ نے ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے نفاذ کی منظوری دیدی
DAILY MITHAN Jun 2, 2026
Headline تازہ ترین
پاکستانی اسپنرز کیخلاف ناقص بیٹنگ، سابق آسٹریلوی وکٹ کیپر این ہیلی اپنی ٹیم پر برس پڑے
DAILY MITHAN Jun 2, 2026
Headline تازہ ترین
پاکستانی اسپنرز کیخلاف ناقص بیٹنگ، سابق آسٹریلوی وکٹ کیپر این ہیلی اپنی ٹیم پر برس پڑے
DAILY MITHAN Jun 2, 2026
Headline تازہ ترین
شارع فیصل پر لین کی خلاف ورزی پر چالان، موٹرسائیکلز،کمرشل گاڑیوں کو تیسرے اور چوتھے ٹریک پر چلنے کی ہدایت
DAILY MITHAN Jun 2, 2026
Headline تازہ ترین
کچے مکان کی چھت گرنے سے ملبے تلے دب کر 6 بچےجاں بحق
DAILY MITHAN Jun 2, 2026
Headline تازہ ترین
گھریلو ملازمہ مبینہ اجتماعی زیادتی کے بعد اسقاط حمل کے دوران جاں بحق
DAILY MITHAN Jun 2, 2026
Headline تازہ ترین
آئندہ مالی سال 20 لاکھ ملازمتیں پیدا کرنے کا ہدف مقرر
DAILY MITHAN Jun 2, 2026
Headline تازہ ترین
غیر قانونی فاسفیٹ کان کنی سے قومی خزانے کو 84 کروڑ روپے تک نقصان پہنچائے جانیکا انکشاف
DAILY MITHAN Jun 2, 2026
Headline تازہ ترین
اقوام متحدہ دیوالیہ پن کے دہانے پر، امریکا اور چین نے اربوں ڈالر کی ادائیگیاں روک دیں
DAILY MITHAN Jun 2, 2026
Headline تازہ ترین
پنجاب پولیس کے 5 ہزار اہلکار گلگت بلتستان الیکشن ڈیوٹی پر بھجوانے کا فیصلہ
DAILY MITHAN Jun 2, 2026
Headline تازہ ترین
نواز شریف کو گلگت بلتستان کی انتخابی مہم چلانے کی اجازت مل گئی
DAILY MITHAN Jun 2, 2026
تازہ ترین
ناراض پی ٹی آئی ارکان اسمبلی کا اجلاس، اسد قیصر کی سربراہی میں قائم کمیٹی سے ملاقات سے انکار
DAILY MITHAN Jun 2, 2026
Headline تازہ ترین
افغان طالبان پر اعتماد نہیں کیا جاسکتا: خواجہ آصف
DAILY MITHAN Jun 2, 2026
تازہ ترین
اسرائیل نے لبنان پر حملے جاری رکھے تو امریکا سے مذاکرات روک دیں گے: ایرانی اسپیکر
DAILY MITHAN Jun 2, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
پنجاب بھر کے مدارس ایک ہی رجسٹریشن نظام کے تحت لانے کا فیصلہ
DAILY MITHAN Jun 2, 2026
پاکستان
لبنان پر اسرائیلی حملے عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہیں: پاکستان کی سخت مذمت
DAILY MITHAN Jun 2, 2026
پاکستان
گھوٹکی اور کشمور میں مٹی کے طوفان نے تباہی مچا دی، 3 افراد جاں بحق، 60 سے زائد زخمی
DAILY MITHAN Jun 2, 2026
پاکستان
بھارت کیساتھ جو پچھلی بار ہوا شاید انکی تسلی نہیں ہوئی، ایک بار پھر شوق پورا کر لیں تسلی ہوگی: وزیردفاع
DAILY MITHAN Jun 1, 2026