تازہ ترین
آمنہ رائے کی رہائشگاہ پر نامعلوم افراد کی فائرنگصدر زرداری اور محسن نقوی کے درمیان ملاقات، مولانا فضل الرحمان سے متعلق اہم گفتگوجی ٹی اے سکس: ویڈیو گیمز شائقین کا طویل انتظار ختمافغانستان میں اسکول کے قریب خوفناک دھماکا، 6 طلبہ جاں بحق، سینکڑوں زخمیبابر اعظم سے شادی کرنے کا نہیں کہا، بطور کرکٹر پسند کرتی ہوں، دعا زہرہلاہور: اسپتال میں دوران آپریشن ویڈیو بنانے کا شرمناک واقعہ، 4 لیڈی ڈاکٹرز معطلساڑھے 8 ارب کی کرپشن : ضمیر عباسی کے بے نامی جائیدادوں اور بینک اکاؤنٹس کی تحقیقات شروعبھارتی شہریوں نے پاکستانی ڈرامے درِ نجات پر پابندی کو مودی سرکار کا خوف قرار دے دیاآمنہ رائے کی رہائشگاہ پر نامعلوم افراد کی فائرنگصدر زرداری اور محسن نقوی کے درمیان ملاقات، مولانا فضل الرحمان سے متعلق اہم گفتگوجی ٹی اے سکس: ویڈیو گیمز شائقین کا طویل انتظار ختمافغانستان میں اسکول کے قریب خوفناک دھماکا، 6 طلبہ جاں بحق، سینکڑوں زخمیبابر اعظم سے شادی کرنے کا نہیں کہا، بطور کرکٹر پسند کرتی ہوں، دعا زہرہلاہور: اسپتال میں دوران آپریشن ویڈیو بنانے کا شرمناک واقعہ، 4 لیڈی ڈاکٹرز معطلساڑھے 8 ارب کی کرپشن : ضمیر عباسی کے بے نامی جائیدادوں اور بینک اکاؤنٹس کی تحقیقات شروعبھارتی شہریوں نے پاکستانی ڈرامے درِ نجات پر پابندی کو مودی سرکار کا خوف قرار دے دیا
تازہ ترین

واشنگٹن ایئرپورٹ پر 2 طیارے ٹکرا گئے

واشنگٹن: امریکی دارالحکومت کے رونالڈ ریگن واشنگٹن نیشنل ایئرپورٹ پر ٹیکسی کے دوران 2 طیارے ٹکرا گئے۔

جمعہ کے روز امریکن ایئر لائن کی ڈیلس جانے والی پرواز اسی کمپنی کے شکاگو جانے والے طیارے کے پر سے ٹکرا گئی، حادثے میں طیارے کا پر ٹوٹ کر رن وے پر گر گیا۔ اس حادثے میں کوئی مسافر زخمی نہیں ہوا۔

امریکی حکام کے مطابق واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہے، واقعے میں ٹیک آف کے لیے ٹیکسی کرنے والے 2 بوئنگ 737-800 طیاروں کے پر آپس میں ٹکرائے ہیں۔

واقعے کے نتیجے میں دونوں طیاروں کو واپس اپنے گیٹس پر آنا پڑا۔

ہیکرز نے میزائلوں کے نظام سے منسلک امریکی ایئر فورس کے کلاؤڈ کمپیوٹنگ پلیٹ فارم کو ہیک کر لیا

وفاقی ادارۂ ہوا بازی (ایف اے اے) نے فاکس نیوز ڈیجیٹل کو بتایا کہ یہ واقعہ شام تقریباً 5 بج کر 10 منٹ پر روانگی کے لیے طیاروں کی قطار میں انتظار کے دوران پیش آیا۔

طیارے میں سوار ایک مسافر نے بتایا کہ ٹکراؤ کے وقت طیارہ کافی شدت سے لرزا اور اس نے کیبن کے اندر لوگوں کی گھبراہٹ بھری سانسیں سنیں۔

یادر ہے کہ اپریل 2025 میں بھی ڈی سی اے پر ایسا ہی ایک واقعہ پیش آیا تھا، جب ٹیک آف کے انتظار میں کھڑے ایک طیارے کے پر سے ایک دوسرے طیارے کا پر ٹکرا گیا تھا۔ متاثرہ طیارے میں امریکی کانگریس کے کئی ارکان اور غزہ میں یرغمال بنائے جانے کے بعد رہا ہونے والے دو سابق یرغمالی سوار تھے۔

Source: پاکستان