تازہ ترین
آمنہ رائے کی رہائشگاہ پر نامعلوم افراد کی فائرنگصدر زرداری اور محسن نقوی کے درمیان ملاقات، مولانا فضل الرحمان سے متعلق اہم گفتگوجی ٹی اے سکس: ویڈیو گیمز شائقین کا طویل انتظار ختمافغانستان میں اسکول کے قریب خوفناک دھماکا، 6 طلبہ جاں بحق، سینکڑوں زخمیبابر اعظم سے شادی کرنے کا نہیں کہا، بطور کرکٹر پسند کرتی ہوں، دعا زہرہلاہور: اسپتال میں دوران آپریشن ویڈیو بنانے کا شرمناک واقعہ، 4 لیڈی ڈاکٹرز معطلساڑھے 8 ارب کی کرپشن : ضمیر عباسی کے بے نامی جائیدادوں اور بینک اکاؤنٹس کی تحقیقات شروعبھارتی شہریوں نے پاکستانی ڈرامے درِ نجات پر پابندی کو مودی سرکار کا خوف قرار دے دیاآمنہ رائے کی رہائشگاہ پر نامعلوم افراد کی فائرنگصدر زرداری اور محسن نقوی کے درمیان ملاقات، مولانا فضل الرحمان سے متعلق اہم گفتگوجی ٹی اے سکس: ویڈیو گیمز شائقین کا طویل انتظار ختمافغانستان میں اسکول کے قریب خوفناک دھماکا، 6 طلبہ جاں بحق، سینکڑوں زخمیبابر اعظم سے شادی کرنے کا نہیں کہا، بطور کرکٹر پسند کرتی ہوں، دعا زہرہلاہور: اسپتال میں دوران آپریشن ویڈیو بنانے کا شرمناک واقعہ، 4 لیڈی ڈاکٹرز معطلساڑھے 8 ارب کی کرپشن : ضمیر عباسی کے بے نامی جائیدادوں اور بینک اکاؤنٹس کی تحقیقات شروعبھارتی شہریوں نے پاکستانی ڈرامے درِ نجات پر پابندی کو مودی سرکار کا خوف قرار دے دیا
تازہ ترین

مولانا کے ساتھ پیش آئے واقعے کا نوٹس لیں، بلاول کی حکومتی وفد سے درخواست

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو سے زرداری ہاؤس اسلام آباد میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈارکی زیر قیادت حکومتی وفد کی ملاقات ہوئی ہے۔

زرداری ہاؤس پہنچنے والے وفد میں اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق، طارق فضل چوہدری اور بلال اظہر کیانی بھی شامل تھے، سینئر پی پی رہنما شیری رحمان اور نوید قمر بھی ملاقات میں موجود تھے۔

پی پی کے اعلامیے میں بتایا گیا  کہ ملاقات میں پارلیمنٹ کے آئندہ اجلاس اور ممکنہ قانون سازی پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

بلاول بھٹو نے اسحاق ڈار سے مولانا فضل الرحمان کے ساتھ پیش آنے والے واقعے کا ذاتی طور پر نوٹس لینے کی درخواست کردی ہے۔

اس سے قبل صدر مملکت وزیرداخلہ محسن نقوی کی رہائش گاہ پہنچے جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا، ملاقات میں موجودہ سیاسی صورتحال سمیت جے یو آئی اور مولانا فضل الرحمان کے معاملات پر گفتگو کی گئی۔

اس موقع پر اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان بھی شریک تھے، یاد رہے کہ صدرمملکت نے گزشتہ روز چوہدری شجاعت حسین سے بھی ملاقات کی تھی۔ ملاقات میں صوبوں سمیت مختلف سیاسی امور پر بھی مشاورت کی گئی۔

تین اہم حکومتی شخصیات کی بیٹھک میں اہم سیاسی امور پر مشاورت کی گئی، بعد ازاں صدر زرداری وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی رہائش گاہ سے واپس روانہ ہوگئے۔

Source: پاکستان