تازہ ترین
آمنہ رائے کی رہائشگاہ پر نامعلوم افراد کی فائرنگصدر زرداری اور محسن نقوی کے درمیان ملاقات، مولانا فضل الرحمان سے متعلق اہم گفتگوجی ٹی اے سکس: ویڈیو گیمز شائقین کا طویل انتظار ختمافغانستان میں اسکول کے قریب خوفناک دھماکا، 6 طلبہ جاں بحق، سینکڑوں زخمیبابر اعظم سے شادی کرنے کا نہیں کہا، بطور کرکٹر پسند کرتی ہوں، دعا زہرہلاہور: اسپتال میں دوران آپریشن ویڈیو بنانے کا شرمناک واقعہ، 4 لیڈی ڈاکٹرز معطلساڑھے 8 ارب کی کرپشن : ضمیر عباسی کے بے نامی جائیدادوں اور بینک اکاؤنٹس کی تحقیقات شروعبھارتی شہریوں نے پاکستانی ڈرامے درِ نجات پر پابندی کو مودی سرکار کا خوف قرار دے دیاآمنہ رائے کی رہائشگاہ پر نامعلوم افراد کی فائرنگصدر زرداری اور محسن نقوی کے درمیان ملاقات، مولانا فضل الرحمان سے متعلق اہم گفتگوجی ٹی اے سکس: ویڈیو گیمز شائقین کا طویل انتظار ختمافغانستان میں اسکول کے قریب خوفناک دھماکا، 6 طلبہ جاں بحق، سینکڑوں زخمیبابر اعظم سے شادی کرنے کا نہیں کہا، بطور کرکٹر پسند کرتی ہوں، دعا زہرہلاہور: اسپتال میں دوران آپریشن ویڈیو بنانے کا شرمناک واقعہ، 4 لیڈی ڈاکٹرز معطلساڑھے 8 ارب کی کرپشن : ضمیر عباسی کے بے نامی جائیدادوں اور بینک اکاؤنٹس کی تحقیقات شروعبھارتی شہریوں نے پاکستانی ڈرامے درِ نجات پر پابندی کو مودی سرکار کا خوف قرار دے دیا
پاکستان

بھارتی شہریوں نے پاکستانی ڈرامے درِ نجات پر پابندی کو مودی سرکار کا خوف قرار دے دیا

اے آر وائی ڈیجیٹل کے مقبول ترین ڈرامے ’درِ نجات‘ نے پاکستان کے بعد بھارتی شہریوں کو بھی اپنا دیوانہ بنا لیا ہے، جبکہ پڑوسی ملک میں ڈرامے کے مرکزی کرداروں ابوبکر اور خوش بخت کے چرچے زبانِ زدِ عام ہیں۔

سوشل میڈیا پر بھارتی ناظرین نے گودی میڈیا کی اشتعال انگیزی اور پروپیگنڈے کو مسترد کرتے ہوئے ڈرامے کو بے حد سراہا ہے اور پاکستانی ڈراموں پر عائد پابندیوں کو مودی سرکار کے اوچھے ہتھکنڈے قرار دیا ہے۔

بھارتی عوام نے بی جے پی حکومت سے سوال اٹھایا ہے کہ آخر پاکستانی ڈراموں سے اتنا خوف کیوں ہے اور مقابلے سے کیوں ڈرا جا رہا ہے؟

بھارتی شہریوں کا کہنا ہے کہ اگر دونوں ممالک کے درمیان کرکٹ میچ دیکھے جا سکتے ہیں تو پاکستانی ڈراموں پر پابندی لگا کر تفریح کے معاملے میں دہرا معیار کیوں اپنایا جا رہا ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر تبصرہ کرتے ہوئے ایک بھارتی صارف نے لکھا کہ “درِ نجات” کی موسیقی اور فنکاروں کی جاندار اداکاری نے دل موہ لیے ہیں اور اس کا ٹائٹل سانگ بار بار سننے کے باوجود دل نہیں بھرتا۔

دوسری جانب بھارتی خواتین نے ڈرامے میں شہریار منور کے نبھائے گئے کردار “ابوبکر” کو مثالی قرار دیتے ہوئے ان کی اداکاری کی خوب تعریف کی ہے۔

بھارتی صارفین نے اپنی ہی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کو آئینہ دکھاتے ہوئے مشورہ دیا کہ وہ پاکستان سے نفرت اور دشمنی کے بجائے پاکستانی ڈراموں سے سیکھ کر اپنے ڈراموں کا معیار بہتر بنانے پر توجہ دیں۔

ایک صارف نے طنزیہ انداز میں لکھا کہ اگر پاکستانی ڈرامے بھارتی ٹی وی اسکرینوں پر آ گئے تو ’انوپما‘ اور ’تارک مہتا کا الٹا چشمہ‘ جیسے مقامی شوز کا بزنس کیسے چلے گا؟

بھارتی ناظرین کا مطالبہ ہے کہ پاکستانی ڈراموں پر پابندی عائد کرنے کے بجائے عوام کو خود یہ حق دیا جائے کہ وہ کیا دیکھنا چاہتے ہیں، کیونکہ معیار کے لحاظ سے پاکستانی ڈرامے بھارتی ڈراموں سے بہت آگے ہیں۔

بھارت میں ’درِ نجات‘ کی مقبولیت، ’واچ پارٹیاں‘ منعقد ہونے لگیں

Source: پاکستان