تازہ ترین
آمنہ رائے کی رہائشگاہ پر نامعلوم افراد کی فائرنگصدر زرداری اور محسن نقوی کے درمیان ملاقات، مولانا فضل الرحمان سے متعلق اہم گفتگوجی ٹی اے سکس: ویڈیو گیمز شائقین کا طویل انتظار ختمافغانستان میں اسکول کے قریب خوفناک دھماکا، 6 طلبہ جاں بحق، سینکڑوں زخمیبابر اعظم سے شادی کرنے کا نہیں کہا، بطور کرکٹر پسند کرتی ہوں، دعا زہرہلاہور: اسپتال میں دوران آپریشن ویڈیو بنانے کا شرمناک واقعہ، 4 لیڈی ڈاکٹرز معطلساڑھے 8 ارب کی کرپشن : ضمیر عباسی کے بے نامی جائیدادوں اور بینک اکاؤنٹس کی تحقیقات شروعبھارتی شہریوں نے پاکستانی ڈرامے درِ نجات پر پابندی کو مودی سرکار کا خوف قرار دے دیاآمنہ رائے کی رہائشگاہ پر نامعلوم افراد کی فائرنگصدر زرداری اور محسن نقوی کے درمیان ملاقات، مولانا فضل الرحمان سے متعلق اہم گفتگوجی ٹی اے سکس: ویڈیو گیمز شائقین کا طویل انتظار ختمافغانستان میں اسکول کے قریب خوفناک دھماکا، 6 طلبہ جاں بحق، سینکڑوں زخمیبابر اعظم سے شادی کرنے کا نہیں کہا، بطور کرکٹر پسند کرتی ہوں، دعا زہرہلاہور: اسپتال میں دوران آپریشن ویڈیو بنانے کا شرمناک واقعہ، 4 لیڈی ڈاکٹرز معطلساڑھے 8 ارب کی کرپشن : ضمیر عباسی کے بے نامی جائیدادوں اور بینک اکاؤنٹس کی تحقیقات شروعبھارتی شہریوں نے پاکستانی ڈرامے درِ نجات پر پابندی کو مودی سرکار کا خوف قرار دے دیا
پاکستان

بھارت میں ’درِ نجات‘ کی مقبولیت، ’واچ پارٹیاں‘ منعقد ہونے لگیں

بھارتی دارالحکومت دہلی میں ڈرامہ سیریل ’درِ نجات‘ دیکھنے کے لیے واچ پارٹی منعقد کی گئی جس کی تصاویر وائرل ہوگئیں۔

’درِ نجات‘  پاکستان سے باہر بھی بے حد مقبول ہو چکا ہے حال ہی میں بھارت کے شہر دہلی میں منعقدہ ایک ’واچ پارٹی‘ میں مداحوں کو یہ بتانے کا موقع ملا کہ یہ ڈرامہ ان کے لیے کیوں اتنا خاص ہے۔

تھریز انٹرٹینمنٹ کے بینر تلے بننے والے ڈرامے کی کہانی عمیرہ احمد نے لکھی ہے جبکہ اس کی ہدایت کاری کے فرائض ثاقب خان نے انجام دیے ہیں، کاسٹ میں درفشاں سلیم، شہریار منور، نمیر خان، ثانیہ سعید، سحر ہاشمی، رومیسہ خان ودیگر شامل ہیں جبکہ کہانی زریاب کے گرد گھومتی ہے جو دل ٹوٹنے کے بعد جدید طرز زندگی سے مذہبی طرز زندگی کی طرف سفر کرتی ہے۔

بھارت میں واچ پارٹیز

بھارت میں اس ڈرامے کے مداحوں کی ایک بڑی تعداد موجود ہے جو کیفے وغیرہ میں ’واچ پارٹیز‘ کا اہتمام کر رہے ہیں جن میں نوجوان ناظرین بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں، حال ہی میں دہلی میں ہونے والی حالیہ تقریب میں شرکاء نے ان کرداروں اور لمحات کے بارے میں کھل کر بات کی جنہوں نے انہیں ڈرامے سے جوڑے رکھا۔

مداحوں کی رائے

گفتگو کا زیادہ تر حصہ ’ابوبکر‘ کے کردار پر مرکوز رہا، مداحوں کا کہنا ہے کہ اس کردار نے مردوں اور خواتین، دونوں کے دل جیت لیے ہیں، انہوں نے ابوبکر کو ایک ایسے ’رول ماڈل‘کے طور پر بیان کیا جو مردوں کی حوصلہ افزائی کرتا ہے کہ وہ اپنی بری عادتیں چھوڑ کر اچھی عادتیں اپنائیں۔

ایک شریک نے مذاقاً کہا کہ اگرچہ اس نے خود ڈرامہ نہیں دیکھا لیکن اس کی ساتھی (پارٹنر) مسلسل ابوبکر کی تعریف کرتی رہتی ہے۔

شہریار منور کے ایک مداح نے کہا کہ پاکستانی ڈراموں کی کہانیاں ان طویل اور کھنچے ہوئے ڈراموں کے مقابلے میں زیادہ مربوط اور جاندار ہوتی ہیں جنہیں دیکھنے کے وہ عادی ہیں، ایک اور مداح نے نشاندہی کی کہ ابوبکر دراصل صرف بنیادی احترام  کا مظاہرہ کر رہا ہے اور یہی وجہ ہے کہ وہ سب سے منفرد نظر آتا ہے۔

ایک ناظر نے کہا کہ وہ ’حمنا‘ کے بجائے ’زریاب‘ کی حمایت کرتی ہیں کیونکہ یہ کردار ’براؤن خواتین‘ (جنوبی ایشیائی خواتین) کی نمائندگی کرتا ہے کچھ دیگر لوگوں کا خیال تھا کہ اگر ’زامل‘ کو درست رہنمائی ملے تو وہ بھی ایک موقع پانے کا حقدار ہے۔

ایک مداح نے برجستہ کہا کہ ابوبکر کوئی حقیقی کردار نہیں ہے؛ وہ تو ’اے آئی‘  ہے کیونکہ صرف کوئی ’اے آئی‘ ہی اتنا بہترین اور مثالی  ہو سکتا ہے۔

مداحوں کا یہ بھی کہنا تھا کہ یہ ڈرامہ ہر عمر کے لوگوں سے جڑتا ہے کیونکہ بہت سے ناظرین خود بھی ایسی ہی کہانیوں سے گزر چکے ہیں، ڈرامے کے ہدایت کار ثاقب خان نے بھی ایک کال کے ذریعے اس تقریب میں شرکت کی اور ناظرین کے سوالات کے جوابات دیے۔

دہلی میں منعقدہ ’واچ پارٹی‘ کی تصاویر دیکھیں۔

Source: پاکستان