تازہ ترین
آمنہ رائے کی رہائشگاہ پر نامعلوم افراد کی فائرنگصدر زرداری اور محسن نقوی کے درمیان ملاقات، مولانا فضل الرحمان سے متعلق اہم گفتگوجی ٹی اے سکس: ویڈیو گیمز شائقین کا طویل انتظار ختمافغانستان میں اسکول کے قریب خوفناک دھماکا، 6 طلبہ جاں بحق، سینکڑوں زخمیبابر اعظم سے شادی کرنے کا نہیں کہا، بطور کرکٹر پسند کرتی ہوں، دعا زہرہلاہور: اسپتال میں دوران آپریشن ویڈیو بنانے کا شرمناک واقعہ، 4 لیڈی ڈاکٹرز معطلساڑھے 8 ارب کی کرپشن : ضمیر عباسی کے بے نامی جائیدادوں اور بینک اکاؤنٹس کی تحقیقات شروعبھارتی شہریوں نے پاکستانی ڈرامے درِ نجات پر پابندی کو مودی سرکار کا خوف قرار دے دیاآمنہ رائے کی رہائشگاہ پر نامعلوم افراد کی فائرنگصدر زرداری اور محسن نقوی کے درمیان ملاقات، مولانا فضل الرحمان سے متعلق اہم گفتگوجی ٹی اے سکس: ویڈیو گیمز شائقین کا طویل انتظار ختمافغانستان میں اسکول کے قریب خوفناک دھماکا، 6 طلبہ جاں بحق، سینکڑوں زخمیبابر اعظم سے شادی کرنے کا نہیں کہا، بطور کرکٹر پسند کرتی ہوں، دعا زہرہلاہور: اسپتال میں دوران آپریشن ویڈیو بنانے کا شرمناک واقعہ، 4 لیڈی ڈاکٹرز معطلساڑھے 8 ارب کی کرپشن : ضمیر عباسی کے بے نامی جائیدادوں اور بینک اکاؤنٹس کی تحقیقات شروعبھارتی شہریوں نے پاکستانی ڈرامے درِ نجات پر پابندی کو مودی سرکار کا خوف قرار دے دیا
تازہ ترین

رہبر شہید سید علی خامنہ ای کی پہلی برسی کے پروگرامات کے لئے کمیٹی تشکیل

 تہران : شہید رہبر سید علی خامنہ ای کی پہلی برسی کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی گئی ، پہلی برسی میں 10 ہفتے باقی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق تسنیم نیوز ایجنسی کی جانب سے بتایا گیا کہ  ایرانی نائب صدر محمد رضا عارف کی زیر صدارت اجلاس میں شہید رہبر سید علی خامنہ ای کی پہلی برسی کے پروگرامات کے انعقاد کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔

ایرانی نائب صدر محمد رضا عارف نے اجلاس میں بتایا کہ شہید رہبر کی پہلی برسی میں اب 10 ہفتے باقی ہیں، جس کے پیش نظر ملکی اور بین الاقوامی سطح پر تعزیتی پروگرامات کی بھرپور تیاری کی جا سکے گی۔

انہوں نے کہا کہ پروگرامات کے دورانیے سے متعلق مختلف تجاویز سامنے آئیں، جن میں لیلۃ القدر کی راتوں اور رمضان کے آخری جمعے تک پروگرام جاری رکھنے کی تجاویز بھی شامل تھیں۔

تاہم مشاورت کے بعد یہ طے پایا ہے کہ پہلی برسی کے پروگرام عید الفطر تک جاری رہیں گے۔

Source: پاکستان