تازہ ترین
آمنہ رائے کی رہائشگاہ پر نامعلوم افراد کی فائرنگصدر زرداری اور محسن نقوی کے درمیان ملاقات، مولانا فضل الرحمان سے متعلق اہم گفتگوجی ٹی اے سکس: ویڈیو گیمز شائقین کا طویل انتظار ختمافغانستان میں اسکول کے قریب خوفناک دھماکا، 6 طلبہ جاں بحق، سینکڑوں زخمیبابر اعظم سے شادی کرنے کا نہیں کہا، بطور کرکٹر پسند کرتی ہوں، دعا زہرہلاہور: اسپتال میں دوران آپریشن ویڈیو بنانے کا شرمناک واقعہ، 4 لیڈی ڈاکٹرز معطلساڑھے 8 ارب کی کرپشن : ضمیر عباسی کے بے نامی جائیدادوں اور بینک اکاؤنٹس کی تحقیقات شروعبھارتی شہریوں نے پاکستانی ڈرامے درِ نجات پر پابندی کو مودی سرکار کا خوف قرار دے دیاآمنہ رائے کی رہائشگاہ پر نامعلوم افراد کی فائرنگصدر زرداری اور محسن نقوی کے درمیان ملاقات، مولانا فضل الرحمان سے متعلق اہم گفتگوجی ٹی اے سکس: ویڈیو گیمز شائقین کا طویل انتظار ختمافغانستان میں اسکول کے قریب خوفناک دھماکا، 6 طلبہ جاں بحق، سینکڑوں زخمیبابر اعظم سے شادی کرنے کا نہیں کہا، بطور کرکٹر پسند کرتی ہوں، دعا زہرہلاہور: اسپتال میں دوران آپریشن ویڈیو بنانے کا شرمناک واقعہ، 4 لیڈی ڈاکٹرز معطلساڑھے 8 ارب کی کرپشن : ضمیر عباسی کے بے نامی جائیدادوں اور بینک اکاؤنٹس کی تحقیقات شروعبھارتی شہریوں نے پاکستانی ڈرامے درِ نجات پر پابندی کو مودی سرکار کا خوف قرار دے دیا
صحت

شوگر کنٹرول ہونے کے باوجود گردے کیوں خراب ہو جاتے ہیں؟

دبئی: ذیابیطس (شوگر) کے مرض سے آج کل ہر دوسرا شخص متاثر ہے، اس معاملے میں اکثر تمام تر توجہ صرف خون میں شکر (بلڈ شوگر) کی سطح کو قابو میں رکھنے پر مرکوز ہوتی ہے۔ تاہم یہ بیماری دیگر اہم اعضائ، خاص طور پر گردوں کو بھی متاثر کر سکتی ہے۔ اس لیے یہ سمجھنا بہت ضروری ہے کہ خون میں شکر کی سطح مکمل طور پر قابو میں ہونے کے باوجود، گردوں کا باقاعدگی سے معائنہ کروانا کیوں ضروری ہے۔

ماہرین کے مطابق ذیابیطس کے مریض اکثر اپنے بلڈ شوگر کی سطح اور HbA1c (ایچ بی اے ون سی) کی جانچ کرتے رہتے ہیں۔ جب یہ سطحیں نارمل حد کے اندر رہتی ہیں، تو مریض عام طور پر یہ سمجھتا ہے کہ بیماری قابو میں ہے اور یہ ان کے جسم کو کوئی سنگین نقصان نہیں پہنچا رہی۔

بلڈ شوگر کا کنٹرول میں ہونا اس بات کی ضمانت نہیں ہے کہ آپ کے گردے مکمل طور پر محفوظ ہیں۔ درحقیقت ذیابیطس کی وجہ سے ہونے والی گردوں کی بیماری، جسے ‘ڈائبیٹک نیفروپیتھی کہا جاتا ہے، اکثر خاموشی سے بڑھتی رہتی ہے۔

ماہر ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ ذیابیطس سے منسلک گردوں کی بیماری سی کے ڈی ذیابیطس کی ایک سنگین پیچیدگی ہے، جس میں خون میں شکر کی مسلسل بلند سطح گردوں کی باریک خون کی نالیوں کو نقصان پہنچا سکتی ہے۔

بلڈ شوگر قابو میں ہونے کے باوجود خطرہ کیوں برقرار رہتا ہے؟

ذیابیطس میں گردوں کو پہنچنے والا نقصان ایک طویل عرصے کے دوران آہستہ آہستہ ہوتا ہے۔ اگر مریض کے بلڈ شوگر کی سطح نارمل بھی ہو جائے، تب بھی گردوں کو جو نقصان پہلے ہی پہنچ چکا ہوتا ہے، اسے مکمل طور پر ٹھیک نہیں کیا جا سکتا۔

مزید برآں، ہائی بلڈ پریشر، طویل عرصے سے ذیابیطس کا ہونا، موٹاپا، اور گردوں کی بیماری کی خاندانی تاریخ جیسے عوامل اس خطرے کو مزید بڑھا سکتے ہیں۔

ایسی صورتحال میں کون سے ٹیسٹ کروائیں جائیں؟

گردوں کی صحت کا جائزہ لینے کے لیے دو اہم ٹیسٹ ضرور کرانے چاہئیں، پہلا ٹیسٹ ‘یورین البیومن ٹو کریٹینائن ریشو’ ہے،

جو پیشاب کے ذریعے جسم سے خارج ہونے والی پروٹین کی مقدار کو ناپتا ہے۔ پیشاب میں البیومن (ایک قسم کی پروٹین) کی موجودگی گردوں کو پہنچنے والے ابتدائی نقصان کی نشاندہی کر سکتی ہے۔

دوسرے ٹیسٹ میں’سیرم کریٹینائن’ اور’ایسٹیمیٹڈ گلومیرولر فلٹریشن ریٹ’کی پیمائش شامل ہے، جو یہ بتاتے ہیں کہ گردے خون کو کتنی اچھی طرح صاف (فلٹر) کر رہے ہیں۔

ان دونوں ٹیسٹوں کے نتائج کا ایک ساتھ جائزہ لینا بہت ضروری ہے، کیونکہ کچھ مریضوں میں گردوں کی کارکردگی کم ہو سکتی ہے، حالانکہ ان کے پیشاب میں البیومن کی سطح نارمل دکھائی دے سکتی ہے۔

اپنے گردوں کو کیسے محفوظ رکھا جاسکتا ہے؟

مریضوں کو باقاعدگی سے اپنے بلڈ شوگر اور بلڈ پریشر کی سطح کی نگرانی کرنی چاہیے۔ اپنے ڈاکٹر کی ہدایت کے مطابق ادویات لیں، اور طبی مشورے کے بغیر انہیں لینا بند نہ کریں۔

متوازن غذا کھائیں، نمک کا استعمال کم کریں، باقاعدگی سے جسمانی سرگرمی (جیسے ورزش) کریں، اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ مناسب نیند لیں۔

اس کے علاوہ، طبی رہنمائی کے بغیر درد کم کرنے والی ادویات کے کثرت یا طویل مدتی استعمال سے گریز کریں۔

ماہرین کے مطابق، ٹائپ 2 ذیابیطس کے مریضوں کو بیماری کی تشخیص کے وقت سے ہی، سال میں کم از کم ایک بار اپنے گردوں کا معائنہ کروانا چاہیے۔

ٹائپ 1 ذیابیطس کے مریضوں کے لیے، بیماری شروع ہونے کے پانچ سال بعد سے باقاعدہ اسکریننگ (جانچ) کروانے کی سفارش کی جاتی ہے۔

اگر ذیابیطس کی وجہ سے گردوں کی بیماری کا پتہ ابتدائی مرحلے میں چل جائے، تو مناسب علاج اور طرز زندگی میں تبدیلیوں کے ذریعے اس کے بڑھنے کی رفتار کو کم کیا جا سکتا ہے۔

لہذا بلڈ شوگر کی سطح کو صرف نارمل حد میں رکھنا ہی کافی نہیں ہے، ذیابیطس کے مریضوں کے لیے گردوں کی باقاعدہ جانچ بھی اتنی ہی ضروری ہے۔

Source: پاکستان