لاہور: لاہور میں فضائی آلودگی خطرناک سطح پر پہنچ گئی ہے، اے کیو آئی 330 ریکارڈ کی گئی۔
شہر کی فضا انسانی صحت کے لیے انتہائی خطرناک قرار دے دی گئی ہے، اس کے ساتھ ہی لاہور کے شہریوں کو باہر نکلتے وقت ماسک کا استعمال یقینی بنانےکی ہدایت کر دی گئی ہے۔
حکام کے مطابق گاڑیوں اور صنعتی یونٹس کا دھواں فضائی آلودگی کی بڑی وجوہ میں شامل ہے، دوسری طرف لاہور میں آج موسم سرد اور خشک رہے گا، جب کہ بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔
جنوبی پنجاب صوبہ بنا کر رہیں گے، بلاول بھٹو کا پنجاب میں اعلان
محکمہ موسمیات کے مطابق آج کم سے کم درجہ حرارت 11 ڈگری ریکارڈ کیا گیا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 26 ڈگری تک جانے کی پیشگوئی ہے۔
دھند میں موٹر ویز کی صورت حال
موٹر وے ایم 1 برہان تا پشاور ٹال پلازہ دھند کے باعث بند کر دی گئی ہے، موٹر وے پولیس کے مطابق موٹروے ایم 2 ٹھوکر نیاز بیگ سے کوٹ مومن تک بند ہے
موٹروے ایم 2 سالم انٹر چینج سے ٹریفک کا رخ بجانب جنوب موڑ دیا گیا ہے، موٹر وے ایم 3 فیض پور انٹر چینج سے ٹریفک کا رخ بجانب شمال موڑ دیا گیا یت۔
موٹروے ایم 4 پنڈی بھٹیاں سے فیصل آباد تک دھند کی وجہ سے بند ہے، موٹر وے ایم 11 لاہور سے سمبڑیال تک ٹریفک کے لیے بند ہے۔
Source: پاکستان



