لاہور(27 نومبر 2026): پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے بارہویں ایڈیشن کے لیے کھلاڑیوں کی نیلامی 23 جنوری کو منعقد ہوگی، جبکہ لیگ کا افتتاحی میچ پشاور میں کھیلا جائے گا۔
انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق تمام فرنچائزز کے لیے اپنے اسکواڈز میں کھلاڑیوں کو برقرار رکھنے (ریٹین کرنے) کی آخری تاریخ 13 جنوری مقرر کی گئی ہے۔
قواعد و ضوابط کے تحت ہر فرنچائز براہِ راست سائن کیے گئے کھلاڑیوں سمیت زیادہ سے زیادہ سات کھلاڑیوں کو اپنے اسکواڈ میں برقرار رکھ سکتی ہے۔
تاہم، سات کھلاڑی برقرار رکھنے والی فرنچائز کے لیے لازم ہوگا کہ وہ گزشتہ نیلامی کی سب سے مہنگی کیٹیگری میں شامل کسی ایک کھلاڑی کو ریلیز کرے۔
پی سی بی نے پی ایس ایل 12 کےلیے ہر فرنچائز کی سیلری کیپ 45 کروڑ روپے مقرر کی ہے، نئی براہ راست سائننگ یا گزشتہ سیزن میں براہ راست سائن کیے گئے کھلاڑی کو برقرار رکھنے پر سیلری کیپ 50 کروڑ 50 لاکھ روپے تک ہوسکے گی، ہر فرنچائز کیلئے کھلاڑیوں پر کم از کم 36 کروڑ 50 لاکھ روپے خرچ کرنا لازمی ہوگا۔
Source: پاکستان



