لندن: فیفا فٹ بال ویمنز ورلڈ کپ 2035 کی میزبانی انگلینڈ، ویلز، شمالی اور ناردرن آئرلینڈ مشترکہ طور پر کریں گے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 1966 میں مردوں کے ورلڈ کپ کے بعد ویمنز ورلڈ کپ کے برطانیہ میں انعقاد کا یہ پہلا موقع ہوگا۔
48 ٹیموں کے درمیان 39 دن تک جاری رہنے والے ٹورنامنٹ میں 104 میچز کھیلے جائیں گے۔
دوسری جانب پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے فٹبال کے میدان سے باہر ایک نیا سفر شروع کرتے ہوئے اپنی پہلی ٹی وی سیریز ’Day 1s‘ کی پروڈکشن شروع کرنے کا اعلان کردیا۔
رونالڈو نے انسٹاگرام پر اس منصوبے کی خبر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ پہلی ٹی وی سیریز کی تیاری شروع ہوگئی ہے اور مزید تفصیلات کا اعلان جلد کیا جائے گا۔
فٹ بال سے ریٹائرمنٹ کی خبریں: رونالڈو کا اہم بیان سامنے آگیا
واضح رہے کہ ’Day 1s‘فٹبال کی دنیا پر مبنی ایک ڈرامہ سیریز ہے جس میں ایک بڑے فٹبال ایجنسی کے کاروباری معاملات، طاقت کی کشمکش، معاہدوں اور باہمی تعلقات کو دکھایا جائے گا۔
Source: پاکستان



