تازہ ترین
پاکستان

پی سی بی نے 8 ویمن کرکٹرز کے سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان کر دیا

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے 2026-27 سیزن کیلئے 8 ویمن کرکٹرز کے سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق فاطمہ ثنا اور سعدیہ اقبال کو سینٹرل کنٹریکٹس کی کیٹیگری اے میں شامل کرلیا گیا جبکہ منیبہ علی صدیقی، نشرہ سندھو اور سدرہ امین کیٹیگری بی میں برقرار ہیں۔

عائشہ ظفر، گل فیروزہ اور صدف شمس کو کیٹیگری سی میں شامل کیا گیا ہے، ویمن کرکٹرز کے سینٹرل کنٹریکٹس 30 جون 2027 تک مؤثر ہوں گے۔

Fatima Sana, Sadia Iqbal awarded Category A central contracts for 2026-27

Details here ➡️ https://t.co/TTxsQwgiwk

#BackOurGirls https://t.co/wd0BLM1ba4

— PCB Media (@TheRealPCBMedia) November 27, 2026

فاطمہ ثنا اور سعدیہ اقبال کی مسلسل عمدہ کارکردگی کے اعتراف میں انہیں کیٹیگری اے میں جگہ دی گئی ہے۔

یہ پڑھیں: بابر اعظم آئی ایل ٹی 20 میں نئے تنازع میں پھنس گئے

پی سی بی کے مطابق central contracts کیٹیگریز کا تعین کھلاڑیوں کی حالیہ فارم، فٹنس اور کارکردگی کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔

Source: پاکستان