تازہ ترین
سنجے لیلا نے فردین خان کیساتھ کام کرنے سے انکار کیوں کیا تھا؟کراچی میں آٹے کی فی کلو قیمت میں 20روپے کا اضافہ27 نومبر کو چھٹی کا اعلانآواز بلند نہ کرتے تو پیٹرول فی لیٹر 500 سے زائد ہو جاتا، حافظ نعیم الرحمانہمارا تو خون بہایا جاتا ہے ہم کسی کا خون نہیں بہاتے، بلاول بھٹوبابر اعظم امارتی لیگ میں نئے تنازع میں پھنس گئےنادرا نے شہریوں کی بڑی مشکل حل کر دی، یونین کونسل میں اہم سہولت کا آغازوزیر اعلیٰ سندھ کا لوکل گورنمنٹ کے حوالے سے بڑا اعلانسنجے لیلا نے فردین خان کیساتھ کام کرنے سے انکار کیوں کیا تھا؟کراچی میں آٹے کی فی کلو قیمت میں 20روپے کا اضافہ27 نومبر کو چھٹی کا اعلانآواز بلند نہ کرتے تو پیٹرول فی لیٹر 500 سے زائد ہو جاتا، حافظ نعیم الرحمانہمارا تو خون بہایا جاتا ہے ہم کسی کا خون نہیں بہاتے، بلاول بھٹوبابر اعظم امارتی لیگ میں نئے تنازع میں پھنس گئےنادرا نے شہریوں کی بڑی مشکل حل کر دی، یونین کونسل میں اہم سہولت کا آغازوزیر اعلیٰ سندھ کا لوکل گورنمنٹ کے حوالے سے بڑا اعلان
تازہ ترین

کراچی میں آٹے کی فی کلو قیمت میں 20روپے کا اضافہ

 کراچی: آٹے کی فی کلو قیمت میں 20روپے کا اضافہ کردیا گیا، جس کے تحت کراچی میں ریگولر آٹے کا 10 کلو کا تھیلا 1450 روپے کا ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ خوراک سندھ نے کراچی میں آٹے کی فی کلو قیمت میں 20 روپے کا اضافہ کرتے ہوئے ریگولر آٹے کی نئی قیمت 145 روپے فی کلو مقرر کر دی ہے، جس کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ  درآمدی گندم کی آمد کے بعد نئی قیمتوں کا اطلاق کیا گیا ہے، جس کے تحت کراچی میں ریگولر آٹے کا 10 کلو کا تھیلا 1450 روپے کا ہو گا۔

اس سے قبل کمشنر کراچی نے جولائی 2025 میں آٹے کی قیمت 122 روپے فی کلو مقرر کی تھی۔

حکام کے مطابق فلار ملز کو درآمدی گندم 112 روپے 50 پیسے کے سبسڈی ریٹ پر فراہم کی جا رہی ہے، جبکہ فلار ملز سرکاری گندم کے آٹے کے ایکس مل نرخ 138 روپے فی کلو میں فروخت کریں گی۔

FOLLOW US ON ARY TUBE

دوسری جانب کراچی کی ریٹیل دکانوں پر قیمتوں میں نمایاں فرق دیکھا جا رہا ہے، جہاں ڈھائی نمبر ایک کلو آٹا 160 سے 170 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔

شہر میں فائن آٹا 190 سے 200 روپے فی کلو میں دستیاب ہے، جبکہ چکی کے آٹے کا ریٹ عوام سے 200 سے 220 روپے فی کلو وصول کیا جا رہا ہے۔

Source: پاکستان