تازہ ترین
محسن نقوی نے کم عمر ملازمہ کے قتل کی کمزور ایف آئی آر کے سوال کا جواب دے دیاپنجاب میں سرکاری گندم کی قیمت مقرررومانیہ سےگندم لیکر آنے والا بلک کیریئر جہاز پورٹ قاسم پر لنگر انداز ہوگیاگھر بیٹھے نادرا سے سرٹیفکیٹ بنوانے کی سہولت کن علاقوں میں دستیاب ہے؟سافٹ ویئر انجینئر نوکری سے نکالے جانے پر حیران کُن طور پر جھوم اٹھاانڈہ ناشتے میں کھانے کے بعد چائے پیتے ہیں تو خبردار ہوجائیں!بن غازی میں بحری اڈے پر لنگر انداز روسی جہاز پر ہولناک ڈرون حملہ، جہاز کا بیش تر حصہ ڈوب گیابحرین میں امریکی شہریوں کے لیے نئی وارننگ جاریمحسن نقوی نے کم عمر ملازمہ کے قتل کی کمزور ایف آئی آر کے سوال کا جواب دے دیاپنجاب میں سرکاری گندم کی قیمت مقرررومانیہ سےگندم لیکر آنے والا بلک کیریئر جہاز پورٹ قاسم پر لنگر انداز ہوگیاگھر بیٹھے نادرا سے سرٹیفکیٹ بنوانے کی سہولت کن علاقوں میں دستیاب ہے؟سافٹ ویئر انجینئر نوکری سے نکالے جانے پر حیران کُن طور پر جھوم اٹھاانڈہ ناشتے میں کھانے کے بعد چائے پیتے ہیں تو خبردار ہوجائیں!بن غازی میں بحری اڈے پر لنگر انداز روسی جہاز پر ہولناک ڈرون حملہ، جہاز کا بیش تر حصہ ڈوب گیابحرین میں امریکی شہریوں کے لیے نئی وارننگ جاری
تازہ ترین

پنجاب میں سرکاری گندم کی قیمت مقرر

پنجاب میں سرکاری گندم کی قیمت 4500 روپے فی 40 کلو گرام مقرر کردی گئی ہے۔

پنجاب ویٹ ریلیز اینڈ فلور ڈسٹری بیوشن آرڈر 2026 کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے جس کا اطلاق 21 نومبر 2026 بروز ہفتے سے ہوگا، پنجاب کابینہ کی منظوری کے بعد نئے گندم ریلیز آرڈر کا اجرا کیا ہے۔

سرکاری گندم سے تیار آٹے کے 10 کلو تھیلے کی قیمت 1275 روپے مقرر کی گئی ہے جبکہ سرکاری گندم صرف منظور شدہ فلور ملز اور لائسنس یافتہ آٹا چکیوں کو جاری ہوگی، گندم کے حصول کے لیے فلور ملز اور آٹا چکیوں کو ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر سے معاہدہ کرنا ہوگا۔

Follow US on ARY Tube

نوٹیفکیشن کے مطابق سرکاری گندم سے تیار آٹے کی فروخت کی رقم کی روزانہ تصدیق لازمی قرار دی گئی ہے، گندم کا کوٹہ اضلاع کی آبادی اور ضروریات کے مطابق مختص ہوگا، ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولرز فلور ملز اور آٹا چکیوں کو گندم کا کوٹہ تقسیم کریں گے۔

نجی گندم سے تیار مصنوعات دوسرے صوبوں میں بھیجنے کے لیے ای پرمٹ لازمی قرار دیا گیا ہے، سرکاری گندم سے تیار آٹے کی فروخت اور پسائی کا ڈیٹا روزانہ اپ لوڈ کرنا ہوگا۔

ضلعی انتظامیہ آٹے کی مقررہ سرکاری قیمت پر فروخت یقینی بنائے گی، نئے آرڈر کا مقصد سرکاری گندم کی شفاف تقسیم اور آٹے کی دستیابی یقینی بنانا ہے۔

Source: پاکستان