تازہ ترین
محسن نقوی نے کم عمر ملازمہ کے قتل کی کمزور ایف آئی آر کے سوال کا جواب دے دیاپنجاب میں سرکاری گندم کی قیمت مقرررومانیہ سےگندم لیکر آنے والا بلک کیریئر جہاز پورٹ قاسم پر لنگر انداز ہوگیاگھر بیٹھے نادرا سے سرٹیفکیٹ بنوانے کی سہولت کن علاقوں میں دستیاب ہے؟سافٹ ویئر انجینئر نوکری سے نکالے جانے پر حیران کُن طور پر جھوم اٹھاانڈہ ناشتے میں کھانے کے بعد چائے پیتے ہیں تو خبردار ہوجائیں!بن غازی میں بحری اڈے پر لنگر انداز روسی جہاز پر ہولناک ڈرون حملہ، جہاز کا بیش تر حصہ ڈوب گیابحرین میں امریکی شہریوں کے لیے نئی وارننگ جاریمحسن نقوی نے کم عمر ملازمہ کے قتل کی کمزور ایف آئی آر کے سوال کا جواب دے دیاپنجاب میں سرکاری گندم کی قیمت مقرررومانیہ سےگندم لیکر آنے والا بلک کیریئر جہاز پورٹ قاسم پر لنگر انداز ہوگیاگھر بیٹھے نادرا سے سرٹیفکیٹ بنوانے کی سہولت کن علاقوں میں دستیاب ہے؟سافٹ ویئر انجینئر نوکری سے نکالے جانے پر حیران کُن طور پر جھوم اٹھاانڈہ ناشتے میں کھانے کے بعد چائے پیتے ہیں تو خبردار ہوجائیں!بن غازی میں بحری اڈے پر لنگر انداز روسی جہاز پر ہولناک ڈرون حملہ، جہاز کا بیش تر حصہ ڈوب گیابحرین میں امریکی شہریوں کے لیے نئی وارننگ جاری
تازہ ترین

بحرین میں امریکی شہریوں کے لیے نئی وارننگ جاری

منامہ: بحرین میں امریکی شہریوں کے لیے امریکی وزارت خارجہ کی جانب سے نئی وارننگ جاری کی گئی ہے۔

امریکی وزارت خارجہ نے بحرین میں سیکیورٹی صورت حال کے پیش نظر امریکی شہریوں کے لیے نئی ایڈوائزری جاری کر دی۔

نئی وارننگ میں بحرین میں موجود امریکی شہریوں کو دوبارہ مشورہ دیا ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ احتیاط اور تیاری کے ساتھ رہیں۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر وزارت خارجہ نے لکھا کہ بحرین میں موجود امریکیوں کو ایران کی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا کی جانب سے مسلح حملوں کے بڑھتے ہوئے خطرات اور خطے میں امریکی حکام اور سرکاری تنصیبات کو نشانہ بنانے کی ایران کی کوششوں کے باعث زیادہ چوکنا رہنا چاہیے۔

ایران اور ڈیموکریٹس سے متعلق دونوں پیش گوئیاں درست ثابت ہو گئیں، ٹرمپ کا دعویٰ

مسافروں کو ممکنہ سیکیورٹی انتباہات، پروازوں کی منسوخی، فضائی حدود کی بندش اور سفر میں رکاوٹوں کے لیے تیار رہنا چاہیے۔

وارننگ کے مطابق ایران نے کویت اور بحرین میں امریکی اہداف کے خلاف حملے کیے ہیں۔ اسی طرح ایران کے حمایت یافتہ حوثی سعودی عرب کے خلاف حملوں میں بھی ملوث رہے ہیں، جن میں شہری ہوائی اڈوں اور دیگر اہم بنیادی ڈھانچے پر حملے شامل ہیں۔ ان حملوں کے نتیجے میں عام شہری ہلاک اور زخمی ہوئے اور سفری نظام شدید متاثر ہوا۔

Source: پاکستان