چونیاں: قصور کے علاقے چونیاں میں انسانیت کو شرما دینے والا انتہائی افسوس ناک واقعہ پیش آیا ہے، جس میں ایک سفاک کاشتکار نے بھینس کی ٹانگیں توڑ ڈالی ہیں۔
کوٹ گاماں میں طارق نامی کاشت کار نے 4 روز قبل اپنے ہمسایہ کاشت کار کی بھینس کو فصل میں داخل ہونے پر لوہے کے راڈ سے بد ترین تشدد کا نشانہ بنایا، اور بے زبان جانور کی دونوں ٹانگیں توڑ ڈالیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ بھینس پر بہیمانہ تشدد کے الزام میں ملزم طارق کو گرفتار کر لیا گیا ہے، ملزم نے آہنی راڈ سے بھینس کی اگلی دونوں ٹانگیں توڑ دی تھیں، تھانہ سٹی میں بھینس پر مبینہ تشدد کے واقعے کا مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے۔
حادثے کے بعد پتھروں سے لدا ٹرک وین پر الٹ گیا، 7 افراد جاں بحق
بتایا جا رہا ہے کہ واقعے کے بعد سے زخمی بھینس لاچار ہو کر کھیت کے قریب ہی پڑی ہے، جہاں اس کے مالکان علاج معالجے کے ساتھ گھاس وغیرہ کھلانے کی کو کوشش کر رہے ہیں۔
مدعی کا کہنا تھا کہ جب وہ گھر سے باہر نکلے تو انھوں نے دیکھا کہ ملزمان بھینس پر تشدد کر رہے تھے، مدعی کو دیکھ کر بھاگ گئے۔ مدعی کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس کی دودھ دینے والی بھینس 6 لاکھ مالیت کی ہے۔
Source: پاکستان




