اوچ شریف: پتھروں سے لدا ایک ٹرک ٹکر کے بعد وین پر الٹ گیا، جس سے وین میں سوار 7 افراد جاں بحق ہو گئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق ٹریفک حادثے میں متاثرہ پک اپ وین سڑک کنارے کھڑی تھی، جس میں 12 افراد سوار تھے۔ حادثے میں ایک شخص زخمی ہو گیا ہے۔
یہ حادثہ ایکسپریس وے پر خیرپور ڈاہا کے قریب پیش آیا، وین میں سوار افراد خیرپور ڈاہا سے بہاولپور جا رہے تھے۔
ریسکیو حکام کے مطابق پتھروں سے لدے ٹرک اور وین میں تصادم ہو گیا تھا جس کے باعث ٹرک الٹ کر وین پر گر گیا۔
کراچی: مشرق سینٹر پر ٹرک کے بریک فیل، حادثے میں 2 افراد جاں بحق
ریسکیو آپریشن کے لیے کرین منگوانی پڑی، جس نے پتھروں کے ڈھیر کو ہٹا کر لاشیں اور زخمی کو نکالا۔ حادثے میں جاں بحق نوجوانوں کا تعلق چانڈیہ فیملی سے بتایا جا رہا ہے۔
Source: پاکستان



